20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے بتادیا کونسی دوٹیمیں عالمی کپ کا فائنل کھیلیں گی

Ricky Ponting

ملبورن(ایچ ڈی نیوز)
سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی20عالمی کپ 2022میں کے فائنل میں کونسی دو ٹیمیں پہنچیں گی اس کے بارے میں پیشین گوئی کی ہے۔ آئی سی سی کے لیے جاری کردہ اپنے کالم میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی20 عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کی سلیکشن پربھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ رشبھ پنٹ ورلڈ کپ میں نہیں کھیل رہا، وہ میچ ونر ہے اور دوسری اہم بات کہ وہ بائیں ہاتھ سے کھیلتا ہے جس کی بھارت کو مڈل آرڈر میں ضرورت پڑ سکتی ہے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ کچھ حد تک بھارت ٹیم بھی آسٹریلیا کی طرح ہے جو نہیں جانتی تھی کے اس کی بہترین ٹیم کون سی ہے، شاید اس لیے کے انہیں نہیں پتا تھا کہ یہاں کیسی کنڈیشنز ملیں گی۔سابق آسٹریلیائی کپتان نے خیال ظاہر کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وکٹ کیپر بیٹر پنٹ کو کھلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رشبھ پنٹ میچ ونر ہے اور وہ ماضی میں آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی بھی دکھا چکا ہے۔

Related posts

مودی کو صرف بالی ووڈ کے اداکار کی طرح صرف ایکٹنگ کا رول ملا ہوا ہے، صرف مکھوٹا ہیں: راہل گاندھی

Hamari Duniya

صاحب معیار ادیب و مترجم نجم الدین احمد  سے علیزے نجف کی ایک ملاقات

Hamari Duniya

کیا پھر ملے گا رجب طیب اردغان کو ترکی کا تاج،جانئے ووٹوں کی گنتی میں کون چل رہا ہے آگے

Hamari Duniya