28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

آئی پی ایل 2023 میں روہت شرما کے نام شرمناک ریکارڈ درج

Rohit Sharma

نئی دہلی، 6 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈک پر آوٹ ہونے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔تجربہ کار بلے باز روہت نے ہفتہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے میچ کے دوران یہ شرمناک ریکارڈ بنایا۔

روہت نے میچ میں اننگز کی شروعات نہیں کی۔ انہوں نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی جبکہ ایشان کشن اور آسٹریلوی آل راونڈر کیمرون گرین نے اننگز کا آغاز کیا۔ بیٹنگ پوزیشن میں یہ تبدیلی کپتان کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی اور وہ دیپک چاہر کی گیند پر رویندر جڈیجہ کو کیچ دے کر کھاتہ کھولے بغیر ہی چلے گئے۔

یہ آئی پی ایل میں روہت کی 16ویں ڈک تھی، جو لیگ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر سنیل نارائن، ہندوستانی بلے باز دنیش کارتک اور مندیپ سنگھ کے پاس 15-15 ڈک ہیں۔

روہت کے لیے یہ سیزن اچھا نہیں رہا۔ 10 میچوں میں انہوں نے 18.40 کی اوسط اور 129.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 184 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 65 کے بہترین اسکور کے ساتھ ٹورنامنٹ میں صرف ایک ففٹی اسکور کی ہے۔ میچ کی بات کریں تو اس میچ میں ممبئی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 139 رن بنائے۔ ممبئی کی جانب سے نہال وڈیرا نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔

Related posts

ٹی20عالمی کپ: بھارت-پاک سپر مقابلے کے منتظر شائقین کیلئے اچھی خبر

Hamari Duniya

یہ قدآور کھلاڑی ہوگا ممبئی انڈینز کا ہیڈ کوچ

Hamari Duniya

سعودی عرب سے ہارنے والا ارجنٹائن پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Hamari Duniya