November 5, 2024
Hamari Duniya
کھیل

آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد ورلڈکپ میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرپائے گا یہ اسٹار کھلاڑی

Kane Williamson

آکلینڈ،06مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
نیوزی لینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔وطن واپسی پر ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
کین ولیمسن نے کہا ہے کہ انجری کے دوران اب تک ان کے ساتھ جو سب کی طرف سے تعاون کیا گیا ہے وہ اس کے مشکور ہیں۔کیوی کپتان نے کہا کہ اس طرح کی انجری کا ہونا مایوس کن ہوتا ہے لیکن اب میرا فوکس ہے کہ میں سرجری کراوں اور اپنا ری ہیب شروع کروں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میں بھرپور کوشش کروں گا کہ فیلڈ میں واپس آوں۔ کین ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ تک واپسی کا امکان نہیں ہے، میری تمام سپورٹ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگی۔

Related posts

نیوزی لینڈ کو شکست دے کربھارت آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل میں داخل

Hamari Duniya

بھارت کے اس اسٹار کھلاڑی کو میدان میں دیکھنے کیلئے مداحوں کو چھ ماہ تک کرنا ہوگا انتظار

Hamari Duniya

کرکٹ کھلاڑی سرفراز خان کے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے پر اعظم گڑھ میں جشن

Hamari Duniya