16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

Pairs Olympics : پیرس اولمپکس ایک اور تنازعہ کا شکار، دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کوہی اولمپک چمپئن قرار دیدیا گیا

Pairs Olympics

Pairs Olympics

پیرس،03اگست(ایچ ڈی نیوز)۔ اپنے آغاز سے ہی پیرس اولمپکس تنازعہ کا شکار ہے۔ پہلے افتتاحی تقریب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کی گئی اور اب انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونے والی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چمپئن قرار دے دیا۔آئی بی اے نے اطالوی باکسر انجیلا کیرینی کو اولمپک چمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے انجیلا کیرینی کو گولڈ میڈلسٹ کے لیے مقرر انعامی رقم دے گی۔انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مئی میں پریس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کے لیے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی۔گولڈ میڈل پر ایک لاکھ ڈالر انعام ہے جس میں 50 ہزار ڈالر پلیئر، 25 ہزار کوچ اور 25 ہزار فیڈریشن کو ملنا ہے۔

Pairs Olympics
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے وویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔پیرس اولمپکس کے چھٹے دن وویمن باکسنگ کی 66 کلو گرام کیٹیگری کے راونڈ آف سکسٹین میں اٹلی کی اینجلا کیرنی اور الجیریا کی ایمان خلیف کے درمیان مقابلہ تھا، اور یہ فائٹ صرف 46 سیکنڈز جاری رہی تھی، جس میں الجیرین باکسر نے حریف باکسر کو دو زوردار مکے رسید کیے تھے، جس کے بعد اٹالین باکسر نے لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ الجیرین باکسر میں خاتون سے زیادہ مردوں والی خصوصیات ہیں اور ان کے مکوں میں بہت زیادہ طاقت تھی۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حریف الجیریا کی باکسر ایمان خلیف سے معافی مانگنا چاہتی ہیں۔اٹلی کی باکسر انجیلا کیرنی نے اولمپک خواتین کی باکسنگ کے بارے میں اٹھنے والے تنازعے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایمان خلیف کے بارے میں اٹھنے والے سوالات اور قیاس آرائیوں پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔اطالوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجیلا کیرنی نے کہا کہ ایمان خلیف نے ان کے خلاف کھیلتے ہوئے کچھ غلط نہیں کیا، اس کا مقصد صرف مقابلہ کرنا تھا۔اطالوی باکسر نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس نے خلیف کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر کے کوئی پیغام نہیں دیا بلکہ یہ اس کے غصے کا اظہار تھا کیونکہ اس کی اولمپک میں امیدیں ختم ہو چکی تھیں۔اینجلا کیرنی نے کہا کہ انہوں نے خلیف کے خلاف کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، وہ خود کو تنازعے سے الگ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ الجیرین باکسر ایمان کو پچھلے برس ورلڈ چمپئن شپ سے نکال دیا گیا تھا کیوں کہ وہ جینڈر ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہی تھیں۔اس سال انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایمان کو پیرس اولمپکس میں مقابلے کی اجازت دی تھی کیوں کہ آئی او سی کے قوانین انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن سے مختلف ہیں، اس پر بہت تنقید کی جارہی ہے۔

Related posts

شاردا اسپتال نے 75 واں یوم آزادی منایا

Hamari Duniya

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہاتھرس اور علی گڑھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی

Hamari Duniya

پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا فاروق قاسمی کو دھار دار ہتھیار سے شہید کردیا گیا

جمعیۃعلماء ہند کے صدر و ناظم عمومی کا اظہار ملال اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ:

Hamari Duniya