28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شرمناک شکست،بھارت کا یک روزہ خطاب پر قبضہ

One day title

تاروبا، 2 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 200 رن سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ تیسرے ون ڈے میں، جب ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کرنے کو کہا، ہندوستان نے 351 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور ویسٹ انڈیز کو 36 اوور میں صرف 151 رن پر ڈھیر کردیا۔
352 رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ٹیم کے 6 بلے باز برینڈن کنگ (00)، کائل میئرز (04)، شائی ہوپ (05)، کیسی کارٹی (06)، شمرون ہیٹمائر (04) اور رومانیو شیفرڈ (08) پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد الیک ایتھناز (32)، گڈاکیش موتی (39 ناٹ آؤٹ)، الزاری جوزف (26) اور یانک کاریا (19) نے کچھ حد تک مقابلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 151 رنوں تک پہنچایا۔
بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 4، مکیش کمار نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 اور جے دیو انادکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو ایشان کشن اور شبھمن گل نے تیز اور مضبوط آغاز دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 19.3 اوور میں 143 رن جوڑے۔ یارک کاریا نے کشن کو آؤٹ کرکے شراکت توڑ دی۔ کشن نے 64 گیندوں میں 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رن بنائے۔
حالانکہ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے رتوراج گائیکواڑ کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 8 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گائیکواڑ کے آؤٹ ہونے کے بعد، گل (85)، سنجو سیمسن (51) اور کپتان ہاردک پانڈیا (70 ناٹ آؤٹ) نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں اور سوریہ کمار یادو کی 35 رن کی مختصر اور تیز اننگز کی بدولت ہندوستان نے 50 اوور میں 5 وکٹ پر 351 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومانیو شیفرڈ نے 2، یارک کاریا، گوڈاکیش موتی اور الزاری جوزف نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کی آواز بنی رہے گی

Hamari Duniya

کم جونگ ان کو سنک سوار، داغ دیں 10 میزائلیں، جنوبی کوریا خوف سے لرز اٹھا

Hamari Duniya

جامعہ آر سی اے سے یوپی ایس سی سول سروسز امتحان2023میں 31 طلباء کا انتخاب,11 لڑکیاں شامل

Hamari Duniya