12.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ پر ہوگیااتفاق

Israel Palestine

دوحہ،21نومبر:اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس سے متعلق ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہم معاہدے کے لیے پر امید ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
ادھرعرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 17 افراد شہید ہو گئے۔علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب غزہ سے 17 لاکھ فلسطینیوں کو جبراً انخلا کرنا پڑ گیا۔اقوامِ متحدہ کے مطابق شمالی غزہ کی تین چوتھائی آبادی کو جبراً گھر بار چھوڑنا پڑگیا اور 9 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Related posts

برطانوی دور کاہندستانی نظام قانون آئی پی سی ختم، نیافوجداری قانون نافذ

فوجداری قانون کی تین نئی دفعات کے حوالے سے تھانہ جھنجھانہ میں میٹنگ کا انعقاد:

Hamari Duniya

اسرائیلی فوجی خوداپنے ہی مظالم کا شکار ہوگئے

Hamari Duniya

وہ قیمتی اشیاءجسے لوٹ کر اپنے ملک برطانیہ لے گئے انگریز ، کوہِ نور کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

Hamari Duniya