28.3 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

وراٹ کوہلی کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھ حیران رہ گئے مداح، اب یہ دن آگئے

Virat Kohli

نئی دہلی،30جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے یک روزہ میچ میں ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے۔12ویں کھلاڑی کے طور پر وراٹ کوہلی کو کھلاڑیوں کو پانی پلاتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ہفتے کو دوسرے ون ڈے میچ میںکپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی پلیئنگ الیوں کا حصہ نہیں تھے
میچ نہ کھیلنے والے وراٹ کوہلی کو اس دوران کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں پانی پلاتا دیکھ کر ان کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 40اوور میں ہی181رنوں پر سمٹ گئی ۔بھارت کی جانب سے ایشان کشن(55رن) اور شبھمن گل(34رن)کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کچھ خاص نہیں کرسکا اور ٹیم کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پہلا میچ بھارت نے جیتا تھا۔

Related posts

فٹ بال عالمی کپ 2034: سعودی عرب نےخوبصورت اسٹیڈیمز بناکردنیا کو حیران کر دیا

Hamari Duniya

سرسید نے نہ صرف ہندوستان بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کی قسمت بدل دی: سینئر صحافی قربان علی

Hamari Duniya

Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد: دور اندیشی، بصارت، منصوبہ بندی اور ممتاز طبیب حکیم عبدالحمید کی ذاتی قربانی کا نتیجہ ہے

Hamari Duniya