9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پوری دنیا حسرت بھری نظروں ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے: امام حرم مسجد نبوی

امام حرم مسجد نبوی

مسجد نبوی کے امام نے ہندوستان میں امن، ترقی اور استحکام کےلئے دعا کی

اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے:نائب جنرل سکریٹری رابطہ عالم اسلامی

رام لیلا میدان میں دو روزہ 35ویں اہل حدیث کانفرنس رام کا آغاز

امیرجماعت مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا خطاب

رام لیلا میدان
نئی دہلی،09نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
امام حرم مسجد نبوی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان نے رام لیلا میدان میں جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام دو روزہ 35ویں اہل حدیث کانفرنس ’ احترام انسانیت اور مذاہب عالم سے خطاب کیا۔سب سے پہلے انہوں نے ہندوستان میں امن، ترقی، استحکام کیلئے اور فتنہ و فساد سے محفوظ رہنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور عالم اسلام حسرت بھری نظروں سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کی حفاظت اور پھیلاو¿ کے لیے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو انسانیت کے تحفظ کی فکر ہے۔ اسلام نے اپنے آغاز سے ہی انسانیت کے تحفظ کے لیے بہت کام کیے ہیں۔ اسلام میں ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کی کوشش کی ہے۔ اس موضوع پر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق بہت سی احادیث ہمارے سامنے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہمیشہ انسانیت کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور پوری دنیا میں اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالرحمن بن عبداللہ الزید نے انسانیت کو درپیش چیلنج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پلیٹ فارم سے انسانیت کی سلامتی اور احترام کے بارے میں بات چیت کی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے اور اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

Asghar Ali Imam Mehdi اس موقع پرمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اور کانفرنس کے صدر مولانا اصغر علی امام سلفی مہدی نے اپنے خطاب میں اسلام کی روشنی میں انسانیت کے تحفظ اور خواتین بالخصوص بہنوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بہنوں کو ان کا حق دلانے کے معاملے پر بھائیوں کے ذریعے رشتہ توڑا جا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں ہماری حکومت یونیفارم سول کوڈ لا کر خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی بات کر رہی ہے۔ یعنی آپ کے جائیداد میں آدھا حصہ دینے کی بات کی جارہی ہے ہیں تو کیا ہمارے مسلمان بھائی اپنی جائیداد میں آدھا حصہ اپنی بہنوں کو دیں گے؟ کانفرنس میں جمعیة علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سمیت علمائے کرام اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسجد نبوی کے امام خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ کل وہ یہاں مغرب اور عشاءکی نمازیں بھی ادا کریں گے۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی نظامت مولانا عبدلاحکیم عبدالمعبود مدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی، ممبئی نے فرمائی۔امام حرم مسجد نبوی کے اسٹیج پر پہنچتے ہوئے مولانا عبدالمعبود مدنی نے گلے لگا کرمہمان محترم کا شاندار استقبال کیا ۔

Related posts

 بی جے پی حکومت نے صوفیوں اور سنتوں کو عزت دینے کا کام کیا ہے: جمال صدیقی

Hamari Duniya

اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل منظور

Hamari Duniya

اسرائیل کے پڑوسی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کوجرم قرار دے دیا

Hamari Duniya