29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

کیش ٹرانسفر اسکیم کا نفاذ ایک لاجسٹک معجزہ ہے،آئی ایم ایف نے دوسرے ممالک سے بھی کردیا بڑا مطالبہ

IMF

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بدھ کو ہندوستان کے نقد منتقلی منصوبے کی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مالیاتی امور کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پااولو مورو کے مطابق، ہندوستان کے بڑے سائز کو دیکھتے ہوئے کیش ٹرانسفر اسکیم کا نفاذ ایک لاجسٹک معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو ہندوستان سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
پااولو مورو نے یہ ریمارکس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہر براعظم اور ہر سطح کی آمدنی کی مثالیں موجود ہیں۔ ہندوستان کی وسعت اور آبادی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیش ٹرانسفر اسکیم ایک لاجسٹک معجزہ ہے۔ حیرت انگیز طور پر، اس اسکیم کو لاکھوں کم آمدنی والے لوگوں تک پھیلایا گیا ہے۔ ایسے پروگرام ہیں جو خاص طور پر خواتین، بوڑھوں اور کسانوں کوفائدہ پہنچاتےہیں۔
ہندوستان کی کیش ٹرانسفر اسکیم کی تعریف اس وقت ہوئی ہے جب ملک نے دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Related posts

رات کی تاریکی میں تاریخی مسجد جھیل پیاؤ کے ایک حصہ کوشہید کردیاگیا

Hamari Duniya

اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا، افریقی یونین کے اجلاس سے اسرائیل کو باہر نکال دیا گیا

Hamari Duniya

راہل گاندھی نے صرف 8 منٹ کی پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ڈرامے کی ہوا نکال دی

Hamari Duniya