27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ان ممالک میں کھیلے جائیں گے فیفا عالمی کپ 2026ء کے مقابلے، تفصیلات سامنے آگئیں

FIFA World Cup

نیویارک،05فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ءکی تفصیلات سامنے آگئیں۔فٹبال ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا دنیا کی بہترین 48 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں کے 12 گروپس ہوں گے جن کے درمیان مختلف مقامات پر 104 میچز کے علاوہ 24 میچز ہوں گے۔اس مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔فیفا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا اور ڈیلاس سیمی فائنل میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ تیسری پوزیشن کا میچ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے اعلان کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفین ٹینو ساکر اہلکاروں کے ساتھ۔
واضح رہے کہ تیس سال قبل 1994 کا ورلڈ کپ بھی امریکہ میں منعقد ہوا اور فائنل لاس اینجلس کے قریب پاساڈینا کے روز باو¿ل میں کھیلا گیا تھا۔نیویارک میں اس ورلڈ کپ کے میچ پرانے جائنٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے جسے بعد میں منہدم کر کے اس کی جگہ 2010 میں میٹ لائف اسٹیڈیم بنایا گیا تھا۔فیفا کا میچوں کے مقامات کے بارے میں فیصلوں کا اعلان شمالی امریکہ میں براہِ راست ٹیلی ویڑن پر نشر کیا گیا اور اس موقع پر فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو سمیت کامیڈین اور اداکار کیون ہارٹ، ریپر ڈریک اور مشہور شوبز شخصیت کم کارڈیشین بھی شریک تھیں۔واضح رہے کہ 2022ءمیں فیفا ورلڈ کپ قطر میں کھیلا گیا تھا جس کا فائنل ارجنٹینا نے جیتا تھا۔

Related posts

کیا سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کے مشورہ پر عمل کریں گے بابر اعظم

Hamari Duniya

یوم خواتین پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا اہم پیغام

Hamari Duniya

چین میں کیوں گرفتارکر لئے گئے عظیم فٹبالر لیونل میسی؟

Hamari Duniya