October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے معاشرے سے بھوک کے خاتمہ کا ذمہ اٹھایا، ہزاروں خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم

Vision 2026

نئی دہلی، 31 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

 ہر سال کی طرح امسال بھی ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے  ویزن 2026 کے تحت ملک کے طول عرض میں ماہ رمضان میں غرباءومساکین کی اعانت کا اعلان کیا ہے ۔ فاونڈیشن کی جانب سے افطار کٹ  کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایاجاتا ہے۔

فاونڈیشن ہر سال رمضان میں غریب عوام کی خصوصی اعانت کرتا ہے رمضان سے قبل ضرورت مند خاندانوں کی نشاندہی کاکام  مقامی لوگوں اور والینٹیرس کے ذریعے مکمل کرلیا جاتا ہے ۔  دہلی, ہریانہ ،پنجاب،راجستھان،گجرات،یوپی ،بہار،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال ،کرنا ٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی 22 کی ریاستوں میں فاونڈ یشن 60 ہزار خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کر رہا ہے۔

Human Welfare

فاونڈیشن کے سوشل ویلفیر ڈپارٹمینٹ  کے ہیڈ محمد اسلام نے بتایا کہ ابتک 30 ہزار سے زائد افطار کٹ تقسیم ہو چکی ہیں 15 رمضان تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال افطار کٹ پروجیکٹ کو وژن کی ذیلی تنظیم آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نگرانی کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہیومن ویلفیر ٹرسٹ اور ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ملکر اس ہدف کو پورا کر رہے ہیں ۔

واضح ہوکہ افطار کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کا سامان ہوتا ہے جو ایک خاندان کے 6 افراد کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہو۔ فاونڈیشن کا ہدف معاشرے سے بھوک کا خاتمہ ہے ۔  فاونڈیشن کی سماجی خدمات کا دائرہ اب کافی وسیع ہو چکا ہے سیزنل پروجیکٹ کے علاوہ تعلیم ، صحت اور روزگار فراہمی کے بڑے پروگرام زیرعمل ہیں ۔

Related posts

نوٹ بدلنے سے متعلق افواہوں پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

Hamari Duniya

AIMPLB meet Karnataka CM وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو منظور نہیں، کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا سے بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات

Hamari Duniya

رتن ٹاٹا جنہوں نے خواب دیکھنے والوں کی ایک پوری نسل کو بااختیار بنایا

Hamari Duniya