29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالرشپ تقسیم

scholarship Distribution

نئی دہلی،02 نومبر: ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دی اسکالر اسکول میں اسکالرشپ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت ٹی عارف علی، چیئرمین وژن 2026 نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) سے پروفیسر سارہ بیگم، ڈاکٹر نشا نوپور (نوڈل آفیسر، حکومت دہلی)، اور شری چرن سنگھ (سوشل ویلفیئر سپرنٹنڈنٹ، حکومت دہلی) نے شرکت کی۔

مہمانانِ گرامی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور انہیں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ہمت افزائی کی۔

پروگرام کے دوران کل 110 مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی، جن میں 85 یتیم طلبہ اور 25 انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل تھے۔ یہ اسکالرشپ ایچ ڈبلیو ایف کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ مستحق طلبہ کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے تعلیمی مقاصد کو حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے، سینئر مینجر ہیلتھ ڈاکٹر عارف ندوی، یتیموں کی کفالت کے شعبے کے ذمہ دار، ظہور احمد سمیت بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

Related posts

گجرات میں بدل گئی ہوا، کانگریس کے حق میں بن گیا ماحول

Hamari Duniya

جنوبی افریقہ سے شکست کے باوجود خواتین ٹیم کے حوصلے بلند ہیں دیپتی شرما

Hamari Duniya

النصر ایف سی سے معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچ گئے کرسٹیانو رونالڈو

Hamari Duniya