13 ریاستوں کے نمائند وں نے کی شرکت ، کنویرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا
نئی دہلی، 15 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے ایس بی ایف کے ریاستی کنویرز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ میں ملک کی 13 ریاستوں سے SBF کے ریاستی کنوینر نے حصہ لیا۔ اس موقع پردہلی کی 7 این جی اوز کے نمائندوں نے اپنے کام اورتجربات پیش کیے۔ اس موقع پر ریاستی کنوینرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ہوٹل ریور ویو میں منعقد پروگرام میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
تقریب میں بطور مہمان خصوصی اتل بامزئی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، این سی سی، روہنی دہلی اور پروفیسر مسعود احسن صدیقی شعبہ جغرافیہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ایوارڈ تقریب شریک ہوئے ۔ دونوں معززین نے ایس بی ایف کے کاموں کی تعریف کی اور ساتھ ہی ریاستی کنوینرز کی حوصلہ کو افزئی کی ۔
واضح ہو کہ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ہنگامی حالات پیش آنے پر راحت اور بچاو کا کام کرتی ہے ۔ ہندوستان کی 13 ریاستوں میں ایس بی ایف کی تربیت یافتہ رضاکاروں کی ٹیم کسی بھی آفت کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کا مقصد آفات کے وقت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
اس موقع پر وژن 2026 کے ڈائریکٹر ایم ساجد، سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے صدر مقبول احمد انار والا ریٹائرڈ آئی جی، گجرات پولیس، سوسائٹی کے سیکریٹری شفیع مدنی نے شرکت کی ۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد، سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے رضاکار کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال، سوسائٹی فار فیوچر کے ٹریننگ پینل کے ڈائریکٹر سریش کمار اور پی آر کوآرڈینیٹر اشعر عالم بھی موجود رہے۔