October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجی ماردیئے

Israel army

بیروت،24اکتوبر:حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادی صور سے شہریوں کو فوری انخلاءکا حکم دے دیا تھا۔ دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی سربراہی کےلئے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کے کزن تھے۔ حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کو گزشتہ کے اواخر میں اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کر دیا تھا۔

Related posts

اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی،حماس سربراہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرہ : قطری وزیراعظم

Hamari Duniya

عرب لیگ میں واپسی کے بعد شامی صدر بشار الاسد کس ملک کے دورے پر پہنچے

Hamari Duniya

جب پاکستانی کھلاڑی کو اپنی بیوی کو الماری میں بند کرنا پڑگیا

Hamari Duniya