22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

ہاردیک پانڈیا کی راشد خان کے ساتھ سحری کی تصویریں وائرل

Rashid Khan

نئی دہلی،05اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردیک پانڈیا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے خوب پسند کررہے ہیں اور ہاردک پانڈیا کی تعریفیں کررہے ہیں۔دراصل یہ تصویر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور گجرات ٹائٹنس کے قدآور کھلاڑی راشد خان کے ساتھ سحری کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے ہمیں اچھا لگا۔

واضح رہے کہ ان دنوں راشد خان انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں اور لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گجرات ٹائٹنس نے کل دہلی میں کھیلے گئے ایک مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو 6وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی ہے۔ اس طرح وہ اس ٹورنامنٹ میں وہ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Related posts

ہربھجن اور عرفان پٹھان کی کرکٹ کے میدان پر واپسی، اس ٹیم کی کریں گے قیادت

Hamari Duniya

ابو ظہبی ٹی – 10 میں بنگلہ ٹائیگرز کی کمان سنبھالیں گے شکیب الحسن

Hamari Duniya

بھارت اگرچہ ٹیسٹ چمپئن نہیں بن سکا لیکن وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ہیں چمپئن

Hamari Duniya