20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
کھیل

افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کا یہ خطرناک کھلاڑی سنبھالے گا ٹیم کی کمان

Litton Das

ڈھاکہ، 5 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
لٹن داس افغانستان کے خلاف آئندہ واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اتوار کو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں دو ان کیپڈ کھلاڑی شہادت حسین اور مشفق حسن شامل ہیں۔لٹن ملک کے 12ویں ٹیسٹ کپتان بنیں گے۔ لٹن شکیب الحسن کی جگہ لیں گے، جو دورہ آئرلینڈ کے دوران انگلی کی انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
اسکواڈ کے اعلان کے بعد کرک بز سے بات کرتے ہوئے بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ میرے خیال میں لٹن میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کی تمام اہلیتیں موجود ہیں اور یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے لٹن کے بارے میں مزید کہا، “یہ ہمارے لیے انہیں ٹیسٹ کپتان کے طور پر دیکھنے کا موقع ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بہترین قیادت کریں گے۔” منہاج الحق نے کہا کہ چٹگرام ڈویڑن کے بلے باز شہادت حسین دیپو اور رنگ پور ڈویڑن کے فاسٹ بولر مشفق حسن ہمیشہ ان کے ریڈار پر رہتے ہیں۔
شہادت، 21، دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز ہیں جنہوں نے 2021 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 20 فرسٹ کلاس میچوں میں دو سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1265 رن بنائے ہیں۔ مشفق نے 2022 کے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈیبیو کرنے کے بعد دھوم مچا دی۔ 20 سالہ فاسٹ بولر نے 13 میچوں میں تین بارپانچ وکٹوں کے ساتھ 49 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ویسٹ انڈیز اے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی غیر سرکاری ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش اے ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بی سی بی نے ایلن براون کو اگلے دو ہفتوں کے لیے مائنڈ ٹرینر مقرر کیا اور انہوں نے اتوار سے کچھ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ 14 جون سے شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش اسکواڈ: لٹن داس (کپتان)، تمیم اقبال، ذاکر حسن، نجم الحسن شانتو، مومن الحق سہراب، مشفق الرحیم، مہدی حسن معراج، تیج الاسلام، سید خالد احمد، عبادت حسین چودھری، تسکین احمد، شریف الاسلام، محمود الحسن۔ ، شہادت حسین دیپو، مشفق حسن۔

Related posts

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر وارم اپ میچز: ویسٹ انڈیز ، زمبابوے،سری لنکا اور نیپال کی شاندار جیت

Hamari Duniya

طوفان اور بارش نے آئی پی ایل فائنل کو بدمزہ کردیا

Hamari Duniya

پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی وہ7 خواتین کھلاڑی جن کی خوبصورتی کے ہورہے ہیں چرچے

Hamari Duniya