واشنگٹن،04مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
وزیراعظم نریندر مودی کے خاص دوست اور امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پورن فلم اسٹار کو سیکریٹ پیمینٹ دینے کے معاملے میں نیویارک پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں کورٹ پہنچتے ہی پیشی سے پہلے پولس نے گرفتار کرلیا۔ ٹرمپ پر30مارچ کو پورن اسٹار اسٹارڈرمی ڈینیلس کو سکریٹ طور پر پیسے دینے کے معاملے میں الزام طے کئے گئے تھے۔ٹرمپ جرائم کے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے پہلے سابق صدر ہیں۔اس سے قبل
صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت میں پیشی کے لیے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لیے روانہ ہوئے۔ ا±ن کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار لوگوں نے ٹریک کیا۔ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو مبینہ طور پر خاموش رہنے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کی گئی۔ٹرمپ وزیراعظم نریندر مودی کے خاص دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وزیراعظم مودی پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونالڈٹرمپ کی حمایت میں ریلی کی تھی۔ اور نژاد میںامریکیوں کا ووٹ دلانے کیلئے ٹرمپ کے استقبال میں گجرات میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیاتھا۔ لیکن اس کے باوجود بھی ٹرمپ کو امریکی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
