April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سابق قدآور کھلاڑی نے عالمی کپ کے انعقاد پرہی سوال اٹھا دیا

Kevin Petersen

لندن(ایچ ڈی نیوز)۔
انگلینڈ کے سابق قدآور بلے باز اور کمنٹیٹر کیون پیٹرسن اپنے بے باک بیانوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوال اٹھا دیا۔سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں جنوری اور فروری میں کیوں نہیں کھیلا جا سکتا تھا، کیا کسی کو معلوم ہے؟
سابق انگلش بیٹر کے سوال پر ان سے کئی لوگوں نے اتفاق کیا اور سیکڑوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اس موسم میں آسٹریلیا میںشدید بارش ہوتی ہے۔اور آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے کئی میچز اب تک بارش سے متاثر ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے دونوں میچز بارش کے باعث شروع بھی نہ ہوسکے تھے تھے اور انہیں منسوخ کردیا گیا تھا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جب آئی سی سی کو یہ معلوم ہے کہ اکتوبر اورنومبرمیں آسٹریلیا میں شدید بارش ہوتی ہے تو اس نے عالمی کپ کا انعقاد ایک دو مہینے کے لئے ملتوی کیا جاسکتا تھا۔لیکن نہ تو ٹورنامنٹ کو ملتوی کیا گیا اور اس بارش کے موسم میں عالمی کپ کے انعقاد تو کرادیا گیا لیکن بارش کی وجہ سے خراب ہونے والے میچوں کے لئے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

Related posts

مدارس کے منتظمین کو سروے کے عمل سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مولانا بدر الدین اجمل

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند میں جدید داخلے لینے والے طلبائ اپنے ساتھ ضرور لائیں یہ دستاویزات

Hamari Duniya

مشکل حالات میں شہریوں کیلئے سعودی عرب کا پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا

Hamari Duniya