28.8 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

موربی حادثہ میں بی جے پی ایم پی کے 12 رشتہ داروں کی موت، مہلوکین کی تعداد 150 سے زائد پہنچ گئی

احمد آباد: گجرات کے موربی میں اتوار کی شام ہوئے پل حادثے میں اب تک 150 سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

مچھو ندی پر ہوئے اس دل دہلانے والے حادثہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ موہن بھائی کندریا کے بھی 12 رشتہ داروں کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کا اعداد وشمار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ موقع پر زمینی، فضائیہ، بحریہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں مصروف ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس حادثے میں میری بہن کے جیٹھ یعنی میرے جیجا کے بھائی کی چار بیٹیاں، 3 داماد اور پانچ بچوں کو کھودیا ہے۔ یہ کافی تکلیف دہ ہے۔

راج کوٹ سے رکن پارلیمنٹ موہن بھائی نے کہا کہ یہ حادثہ کافی تکلیف دہ ہے۔ میں کل شام سے یہیں پر ہوں۔ 100 سے زیادہ لوگوں کی بلاشیں مل چکی ہیں۔  پل کھولنے کی اجازت نہ لینے کے معاملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کئی افسران یہاں موجود ہیں، جس کی بھی غلطی ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

Related posts

Central Minister Kiren Rijiju وقف ترامیم کو لیکر مسلم رہنماؤں کے وفد کی مرکزی اقلیتی وزیر کرن رجیجو سے ملاقات

Hamari Duniya

انسان مرکوز عالمگیریت: کسی کو بھی پیچھے چھوڑے بغیر، جی20 کو آخری میل تک لے جانا

Hamari Duniya

اسرو چندریان۔تین مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم رول

Hamari Duniya