March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گجرات کے موربی میں بدعنوانی نے90 سے زائد لوگوں کی جان لے لی

 احمد آباد: گجرات کے موربی میں اتوار کی شام بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں مچھو ندی پر بنا کیبل بریج کے اچانک ٹوٹ جانے سے کئی لوگ ندی میں گر گئے۔ موقع پر موجود گجرات کے پنچایت وزیر برجیش مریجا کے مطابق حادثہ میں تقریباً 90 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اور 70 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچے ہوئے لوگوں کو ندی سے نکالنے کیلئے ریسکو آپریشن چلایا جارہا ہے۔ اب 50 سے زیادہ افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ پل کا کام مکمل ہونے کے بعد ابھی حال ہی میں اس کو چالو کیا گیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے کے وقت پل ہر کافی بھیڑ موجود تھی۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ بھی پولس انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے فضائیہ نے گروڑ کمانڈو کی ٹیم موقع واردات پر بھیجی ہے۔ کئی لوگوں کے ڈوبنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related posts

ٹھاکرے کو دیوار سے لگانے کی کوشش

Hamari Duniya

اتر پردیش میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو زبردست حمایت دینے کے لیے عوام کا تہہ دل سے شکریہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ایثار اور قربانی کے طور پر منایا گیا ۔

میرٹھ شہر کی عید کے باہر سڑک پرنماز ادا کر نے والے 200مسلمانوں پر مقدمہ کی کاروائی:

Hamari Duniya