27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

یوم قومی اتحادپر دنیا بھر میں یاد کئے گئے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل

Sardar Patel

 نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔

 مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش 31 اکتوبر کو یومِ قومی اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ’رن فار یونٹی‘ یعنی میراتھن پروگرام منعقد کرنے کا رواج بھی رہا ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی مناسبت سے نہ صرف وطن عزیز بھارت بلکہ بیرون ممالک بھی میراتھن پروگرام منعقد کیے گئے۔ سردار پٹیل کے 147 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہلی میں ہونے والی میراتھن میں حصہ لیا، ساتھ ہی اریٹیریا، شنگھائی، اربیل، آسٹریا، کینیا، بیلاروس، سوڈان سمیت متعدد ممالک میں ’رن فار یونٹی‘ پر پروگرام منعقد کیے گئے۔اریٹیریا میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ’ اریٹیریا کی وزارت خارجہ اور ثقافت اور کھیل کمیشن کے ساتھ مل کر سفارت خانے نےسردار پٹیل کی جینتی کی یاد میں عمارہ کے مشہور ہارنیٹ ایونیو میں یونیٹی رن کا اہتمام کیا۔ ہندوستانی برادری اور بھارت دوست رن فار یونیٹی اور ایکتا دیوس میں شامل ہوئے۔

شنگھائی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ قونصل جنرل کی قیادت میں شنگھائی میں ہندوستانی برادری نے قومی اتحاد کے دن کا حلف لیکر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ حلف برداری دیوالی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔آسٹریا میں سفارت خانے میں بھی قومی اتحاد کے نعرے لگے۔ وہاں کے سفارت خانہ نے ٹوئیٹ کیا کہ امرت فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر، ویانا میں ہندوستانی سفارت خانہ اور ہندوستانی برادری نے آج ایک وحدت انسانیت چین بنا کر اور ایک خصوصی اتحاد دوڑ کا اہتمام کرکے اتحاد کا جشن منایا۔

 اس موقع پر سب نے قومی اتحاد کے نعرے لگائے۔تاہم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں پروگرام منعقد کیے گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2018 میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے کی تعمیر کے بعد سے وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ جیسی تقاریب کے برابر ہی قومی یکجہتی کے دن کو لا کھڑا کیا ہے۔

Related posts

دلتوں اپنے مذہب کے تئیں حلف لینے کا حق نہیں، بی جے پی کے دباؤ میں کیجریوال کے وزیر نے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya

دہلی میں یوگانند شاستری کی گھر واپسی

Hamari Duniya

ماروتی سوزوکی کی نئی کار کار لانچ، قیمت بھی بے حدکم

Hamari Duniya