33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

سخت محنت اور ارتکاز کامیابی کی کنجی ہیں: فیض قدوائی، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پہلی ماٹی کیرئیر میٹ کا انعقاد

Jamia Maati Jobs

نئی دہلی،16اکتوبر۔ محنت اور ارتکاز کامیابی کی کنجی ہے، نوکریوں میں کمی نہیں ہے لیکن اہلیت کے معیار وقت کے ساتھ بدل گئے ہیں، اس لیے آپ کو وقت اور تقاضے کے مطابق خود کو قابل بنانا ہوگا۔ مندرجہ بالا خیالات کا اظہار فیض احمد قدوائی، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت زراعت، حکومت ہند نے کیا، جو مٹی اور جامعہ پلیسمنٹ سیل کے زیراہتمام منعقدہ پہلی ماٹی کیرئیر میٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی میں بہت محنت ہوتی ہے، لیکن کام اور خدمت کا جو تجربہ، مقام، پہچان اور عزت یہاں ملتی ہے کسی اور کام میں نہیں ملتی، اس لیے ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔
ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر وویک کمار یادو اور پیرامل فاونڈیشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر منیش مشرا نے پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مہمانوں کا تعارف ماٹی کے ممبر اور جامعہ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر عبدالقیوم انصاری نے کروایا، جب کہ ماٹی کے کنوینر آصف اعظمی نے استقبال کیا۔ جبکہ جامعہ پلیسمنٹ سیل کی ڈائرکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی نے شکریہ کی تجویز پیش کی، پرکھر مالویہ کنہا نے اس کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔
مہمان خصوصی کے طور پر پیرمل فاونڈیشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر منیش مشرا نے کہا کہ ڈگریوں کے ساتھ ساتھ آج کے طلباءکو ہنر پر مبنی کورسز کرنے چاہئیں تاکہ انہیں عالمی معیار کی نوکریاں مل سکیں۔ ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وویک کے۔ یادیو نے اپنی تقریر میں امتحانات اور مقابلوں کی تیاری بالخصوص انجینئرنگ خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباءسے کہا کہ وہ اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اس موقع پر ماہرین نے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس پروگرام میں جامعہ، جے این یو اور دہلی یونیورسٹی کے تقریباً 150 طلباءموجود تھے۔

Related posts

الیاس اعظمی کے انتقال سے یوپی میں مسلم قیادت کا بحران، انڈین یونین مسلم لیگ کی تعزیت

Hamari Duniya

بائیکاٹ گینگ کے زخموں پر وزیراعظم مودی نے پھر نمک رگڑدیا۔ اب پارلیمنٹ میں فلم پٹھان کی تعریف کی

Hamari Duniya

برج منڈل یاترا کے نام پر ایک بار پھر فساد پھیلانا چاہتے ہیں شدت پسند، فرید آباد پولس کا انتباہ

Hamari Duniya