31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

لال سنگھ چڈھا کے باکس آفس پر فلاپ ہونے سے مایوس عامر خان نے مانگی معافی

Aamir Khan

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہوربالی ووڈ کےسپر اسٹار عامر خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی غلطیوں کے لئے معافی مانگی ہے۔ عامر خان کے اس پوسٹ کوان کے پروڈکشن ہاوس نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ یہ پوسٹ ایک ویڈیوکی شکل میں ہے جس کی شروعات شاہ رخ خان کی فلم ’کل ہو نا ہو‘کی موسیقی سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے بعد ایک شخص کی آواز آتی ہے جو کہتا ہے، ’مچھا می دکھنم… ہم سب انسان ہیں، اور غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں۔ کبھی بول سے، کبھی حرکتوں سے، کبھی انجانے میں، کبھی غصے میں، کبھی مذاق میں، کبھی بات نہیں کرنے سے۔ اگر میں نے کسی بھی طرح سے آپ کے دل کوتکلیف پہنچائی ہے تو میں آپ سے دل و دماغ، لفظ، جسم سے معافی مانگتا ہوں“۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین عامر خان سے چل رہنے اور اچھی فلم بنانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ وہیں کچھ صارفین انہیں غلطیاں گنا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا گذشتہ ماہ ہی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ لیکن یہ فلم ریلیز سے پہلے سے لے کر ریلیز کے بعد تک تنازعات میں رہی اور سوشل میڈیا پر اس کے بائیکاٹ کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس کی وجہ عامر اور کرینہ کے کچھ پرانے اور متنازعہ بیانات تھے۔ لیکن اب عامر نے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا فیصلہ کیا ہے اورمداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

Related posts

ہمیں سرکاری امداد نہیں چاہئے،نہ ہی مدارس کا کسی بھی بورڈ سے الحاق کیاجائیگا، نصاب میں کوئی تبدیلی نہیںہوگی: مولانا سید ارشد مدنی کا دوٹوک

Hamari Duniya

جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر

Hamari Duniya

غزہ میں خوف سے میرا پیشاب نکل جاتا ہے: اسرائیلی فوجی کا اعتراف

Hamari Duniya