نئی دہلی،19ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
سرو سماج راشٹریہ مہاسنگھ کی ورکنگ کمیٹی (کور گروپ)کی ایک اہم میٹنگ سنگھ کے صدر بھائی محمدطاہر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سروسماج کے آئین و دستور بنانے و بوڈی کا رجسٹریشن کرانے اور مستقبل کی حکمت عملی پر غورو فکر ہوااور اس میں دو قرارداد پاس کئے گئے جس میں بھائی طاہر صدیقی کی طرف سے جی20کی کامیابی پر ملک کے عوام کو مبارک دی گئی ،دوسری قرار داد محمد طارق صدیقی کی طرف سے چندریان ۳کی کامیابی پر ملک و ایسرو اور بالخصوص چندر یان کی ٹیم کو مبارک باد دی گئی ۔اس موقع پر طارق صدیقی نے کہا کہ ےہ ملک اور ماضی کی سرکاروں کا ایک خواب تھا جو اب پوراہوا اس کے لئے ہم سابق سرکاروں اور موجودہ حکومت کو بھی مبارک باد دیتے ہیں۔
بھائی طاہر صدیقی نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد تمام معاشروں اور تمام مذاہب کے لوگوں کو ہندوستانی آئین کی طرف سے دیئے گئے سماجی، اقتصادی، تعلیمی، سیاسی اور ثقافتی حقوق سے واقف کرانا اور انہیں قوم کے مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ ہندوستانی آئین پر عمل کرتے ہوئے میں پیار و محبت کا ماحول پیدا کرنا اور بھائی چارہ قائم کرکے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی عوامی فلاحی اسکیموںکو عوام تک پہنچانا اور ان سے فیضیاب کرانا ہے۔اس موقع پرہریش گاندھی ، راکیش پرجاپتی،عرفان قریشی،فرحانہ انجم،جاوید صدیقی کے علاوہ کمیٹی کے 21ممبران موجود رہے۔