24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

نیدر لینڈ کو ہراکر یورو کپ کے فائنل میں پہنچا انگلینڈ

England

ڈورٹمنڈ،11جولائی(ہ س)۔
یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلا گیا، جہاں نیدر لینڈز نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی لیکن وہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔نیدر لینڈز کی جانب سے زاوی سمنز نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے 18ویں منٹ میں ہی پینلٹی پر گول کرکے اسکور ایک، ایک سے برابر کیا۔
دونوں ٹیمیں کے درمیان پہلے ہاف میں اسکور ایک، ایک رہا جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔میچ کے ا?خری لمحوں 90 منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔یوں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو شکست دیکر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اسپین کے درمیان جرمن شہر برلن میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

کیا سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کے مشورہ پر عمل کریں گے بابر اعظم

Hamari Duniya

غلافِ کعبہ تبدیل کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان، کس طرح تیار کیا جاتا ہے غلاف کعبہ ؟ جانئے کسوہ فیکٹری کے بارے میں بھی

Hamari Duniya

ایشیا کپ کےلئے روہت بریگیڈ کا اعلان ، سری لنکا اور پاکستان میں ہوں گے مقابلے

Hamari Duniya