شرکت کے لئے فارم بھرنے کا عمل شروع ، مسابقہ14 تا 16ستمبر2024ئ منعقد ہوگا۔
نئی دہلی،10جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی ایران کلچرہاو¿س نئی دہلی کی جانب سے عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر پچیسواں سہ روزہ کل ہند مسابقہ¿ حفظ و تجوید کے ساتھ ساتھ مسابقہ تفسیر قرآن کریم کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکت کے لئے فارم بھر نے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔فارم ارسال کرنے کی آخری تاریخ 12اگست2024ئ ہے ۔ جبکہ تفسیر قرآن کریم سے متعلق مسابقہ میں شرکت کرنے والے افراد اپنی درخواست مع اسناد فوٹو کاپی 19اگست2024ئ تک ایران کلچرہاوس بھیجناضروری ہے۔ متعینہ مدت کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ فارم کا موصول ہونا منظوری کی دلیل نہیں ہے منتخب افراد کو بذریعہ فون اطلاع دی جائے گی۔اس سہ روزہ مسابقہ میں کامیاب ہونے والے حفاظ وقراءکرام کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ توصیفی سند ودیگر انعاماسے بھی نوازاجاتاہے۔ مسابقہ میں ہر مسلک ومکاتب فکر کے طلبہ واساتذہ شرکت کرتے ہیں۔ مسابقہ کا فارم ہماری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
https://en.icro.irخواہشمند حضرات پُر شدہ فارم ایران کلچرہاوس کے ای میل ichdelhi@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں۔
ایران کلچرہاوس کی جانب سے یہ مسابقہ گذشتہ 24 سالوں سے بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے مدارس اسلامیہ وجامعات کے طلبہ بڑی دلچسپی کے ساتھ فن تجوید کے اس مسابقہ میں شرکت کرتے ہیں ،اس مسابقہ سے طلبہ میں فن تجوید کا ذوق بیدار ہوا ہے نیز مسابقہ کے خاطر خواہ مفید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جبکہ مسابقہ کا خاص دینی مقصد طلاب کی زندگی کے تمام امور میں قرآنی تعلیمات پر عمل کی ترغیب، قرآن کریم کی صحیح تلاوت ، حفظ تجوید اور تفسیر قرآن کریم میں دلچسپی پیداکرنا ہے۔ نسل نو میں مسابقاتی ذوق بیدار کرنے کی غرض سے ہر سال اس مسابقہ کا انعقاد کیا جاتاہے تاکہ امت مسلمہ اس کتاب مقدس سے وابستہ ہوکر دنیا وآخرت کی سعادت سے ہمکنار ہوسکے اور دنیا کو امن وآشتی کا پیغام دے سکے۔
