27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کیا سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کے مشورہ پر عمل کریں گے بابر اعظم

Babar Azam

نئی دہلی۔ نیدرلینڈ کی ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف الٹ پھیر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا ۔ اگرچہ اس میچ سے پہلے کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ پاکستان کی ٹیم آخری چار میں جگہ بنا سکے گی لیکن یہ کارنامہ اتوار کی صبح ہوا جب ہالینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو 13 رن سے شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں ہوگا۔ پاکستان کے لیے یہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ نیوزی لینڈ نے اس ورلڈ کپ میں بہت موثر کرکٹ کھیلی ہے۔ اس اہم میچ سے قبل پاکستان کی جانب سے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے ایک مشورہ سامنے آیا ہے۔
انہیں یہ مشورہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لیے ٹاپ آرڈر میں فائر پاور کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انہوں نے کپتان بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں ٹاپ آرڈر میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں فائر پاور لانا ہوگی۔ انہوں نے محمد حارث کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے آپ کو سخت اور متوازن بیٹنگ آرڈر میں لچکدار ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک کے سفر کی بات کی جائے تو یہ بہت دلچسپ رہی۔ ٹیم صرف ہالینڈ کے الٹ پھیر کی وجہ سے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی ورنہ اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد ٹیم اس ٹورنامنٹ کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی تھی۔ لیکن اس کے بعد اس نے لگاتار تین فتوحات درج کیں۔

Related posts

نیتا ایم امبانی نے ایشیائی کھیلوں  میں گولڈ میڈل  جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی

Hamari Duniya

چامراج پیٹ گاہ عیدگاہ میدان تنازعہ:حکومت کا کام گنپتی مورتی کی تنصیب نہیں ، ایس ڈی پی آئی

Hamari Duniya

آئی پی ایل 2024 کی افتتاحی تقریب میں یہ بڑے ستارے اپنا جلوہ بکھیریں گے

Hamari Duniya