20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

نیتن یاہو کوگرفتاری کا خوف، امریکہ سفر کے دوران کسی بھی ملک میں نہیں رکے گاطیارہ

Netanyahu

تل ابیب،11جولائی: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو 24 جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور کانگریس سے خطاب کے لیے امریکہ کا سفر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ یہ سفر ان کی گرفتاری کے خوف سے کسی یورپی ملک میں اترے بغیر براہ راست ہو گا۔ کیونکہ خدشہ ہے کہ اگر وہ کسی یورپی ملک میں اترے یا یورپی فضا استعمال کی تو انہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بدھ کو انکشاف کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے خوف سے رواں ماہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران یورپ میں رکنے سے گریز کریں گے۔کارپوریشن نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ آیا سرکاری طیارہ قانونی طور پر واشنگٹن جاتے ہوئے کسی یورپی اسٹیشن پر لینڈ کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب حکام کو اس ماہ پتہ چلا کہ وزیر اعظم کا طیارہ ابھی تک بحر اوقیانوس کے اس پار تل ابیب سے واشنگٹن کے لیے براہ راست پرواز نہیں کر سکا جب یہ نیتن یاہو کے ساتھ آنے والے وفد کے مسافروں سے بھرا ہوا تھا۔
نیتن یاہونے ان ممالک میں یورپ میں ر±کنے کے خیال پرغور کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ جمہوریہ چیک اور ہنگری جیسے ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا جواب نہیں دیں گے۔براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ نیتن یاہو نے براہ راست پرواز میں طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد میں کمی کی ضرورت کے باوجود مکمل طور پر رکنے سے گریز کرنے اور براہ راست پرواز لینے کو ترجیح دی۔ہوائی جہاز میں زیادہ سے زیادہ 60 مسافر سوار ہوں گے تاکہ تل ابیب سے واشنگٹن کے لیے براہ راست پرواز کی جاسکے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے گذشتہ مئی میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے رہ نماو¿ں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ بھی شامل ہیں۔

Related posts

سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار!، لیکن رکھ دی بڑی شرط

Hamari Duniya

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

Hamari Duniya

بی جے پی نے تین ماہ کے اندر دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ سے وزیراعلیٰ آتشی کو نکالا؟

Hamari Duniya