24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ای ایم پی کرناٹک الیکشن میں کودنے کیلئے بے تاب، نفرت اور بدعنوانی سے پاک ریاست بنانے کا عہد

EMP

نئی دہلی، 02 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

کرناٹک کی راجدھانی شہر بنگلور کے پریس کلب میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے تمام عہدیداروں نے صحافی برادران کے سامنے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی کے کرناٹک 2023میں ودھان سبھا الیکشن فائٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایم ای پی کرناٹک الیکشن انچارج عبد الرحمن نے کہا کہ ہماری پارٹی ملک کرناٹک سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ اس موقع پر کرناٹک کے عہدیداران میں محمد افتخار شریف کارگزار صدر، زرینا تاج ریاستی خواتین کارگزار صدر، گنیش شیٹی ریاستی سکریٹری، متو سرکونڈا اسٹیٹ جنرل سکریٹری، شہناز پروین اسٹیٹ ٹرزرار، ایم کے پاشا نارتھ ورکنگ صدر، محمد وسیم اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر، محمد اقبال اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر، محمد جاوید ابراہیم، پوشپ لتھا اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر، گلریز پاشا اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر ، ان سب کے علاوہ محترمہ فریدہ بیگم نیشنل ورکنگ وائس پرسیڈنٹ بھی شریک رہیں۔
اس کی جانکاری اتر پردیش کارگزار صدر مطیع الرحمن عزیز نے دیتے ہوئے کہا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہندوستانی سیاست کی روشن مستقبل ہیں۔ ملک کے ہرخطے میں انہوں نے اپنی خدمات انجام دیں ہیں اور کام کاج کو لے کرپہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہی وہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ اپنی آواز بلند کرکے اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑی جاسکتی ہے اور اپنی باتوں کو ایوان اقتدار تک پہنچا کر اپنے مطالبات کو منوایا جاسکتا ہے۔ اور سرکاری بجٹ کوعوام  کی خدمت اور تعلیم وترقی کیلئے بہترطریقے سے خرچ کرنے کیلئے حکومت کی رہنمائی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سب کیلئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ جیسی جرأ تمند شخصیت ہی مناسب ہوں گی جنہیں نہ کسی کے روپئے کی ضرورت ہے اور نہ پیسے کی۔عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خودکفیل بھی ہیں اور باہمت بھی ۔ باکردار بھی ہیں اور بدعنوانی سے پاک خدمت گزاربھی۔ انہوں نے کہا کہ ای ایم پی کا مشن ہے کہ ملک سے نفرت اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے اور بھائی چارہ کو فروغ ملے۔

کرناٹک میں آنے والے چند مہینے بعد کے الیکشن کی تیاری میں محمد افتخار شریف کارگزار صدر برائے کرناٹک اور ان کی ٹیم پوری مستعدی اور ہوشمندی سے لوگوں سے رابطے شروع کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عبد الرحمن۔ عمران پہلوان۔ ڈاکٹر سمیرپاشااور جاوید ابراہیم کی سرکردگی میں کرناٹک کے چپے چپے پر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اثر دیکھے جانے لگے ہیں۔ 2023 کے ودھان سبھا الیکشن برائے کرناٹک میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ان پارٹیوں سے اتحاد کرنے کی سمت بھی اپنا رویہ نرم بنائے ہوئے ہے جو حب الوطنی ، جمہوریت اور بھائی چارہ میں یقین رکھنے والے ہوں۔

 قومی صدر برائے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا کہنا یہ ہے کہ اتحاد ہی ملک کی اصل طاقت ہے۔ ہماری پارٹی اے آئی ایم ای پی ہر حالت میں ملک کی دیگر سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کرکے وہاں کے اپنے لوکل نمائندوں کے ذریعہ سال کے تین سو پیسٹھ دن اور بارہ مہینے کے ہر روز مستعدی کے ساتھ کام اور خدمت خلق کا ثبوت دیتے ہوئے ملک میں ہمارے آبائ واجداد کا بھارت پھر سے لوٹانا ہے۔ ملک میں بہتی گندی اور زہریلی آب وہوا کو مات دے کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔ ہمارا ملک واقعی میں سونے کی چڑیا ہے مگر ہمارے ملک کے بدعنوان اور نفرت پھیلانے والے نیتاﺅں نے ملک کی آب وہوا کو ہی زہر آلود نہیں کیا بلکہ ہمارے ملک کی ترقی کو تنزلی میں بدل دیا ہے لہذاہماری پارٹی ایم ای پی اور ہمارے تمام کارکنان کو محبت کا پیغام لے کر ملک کے ہر ہر فرد تک جانا ہے۔

Related posts

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Hamari Duniya

اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا، افریقی یونین کے اجلاس سے اسرائیل کو باہر نکال دیا گیا

Hamari Duniya

الیکشن کمیشن کا کانگریس کے ساتھ بھدا مذاق، ریاستی صدر کا نام غائب، شکایت کرنے پر ٹہلانے کی کوشش

Hamari Duniya