March 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Alia Bhatt- Baby- Girl

بالی ووڈ کی کیوٹ اداکارہ کے نام سے مشہورعالیہ بھٹ ماں بن چکی ہیں۔عالیہ بھٹ آج (اتوار کی) صبح ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔اس کے کچھ دیر بعد 29 سالہ عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر بھی بیٹی کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔بیٹی کی پیدائش سے کپور اور بھٹ خاندان میں خوشی کی لہر ہے۔
عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ہماری زندگی کی بہترین خبر آ گئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آ گئی ہے۔
عالیہ بھٹ کی انسٹا گرام پوسٹ پر بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں اور مداحوں نے انہیں اور رنبیر کپور کو والدین بننے پر مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں سال 14اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔اب شادی کے چھ ماہ بعد دونوں پیاری بیٹی کی ماں باپ بن گئے ہیں۔

Related posts

بی جے پی کے یوا مورچہ کے صدر نے اپنی ہی بیٹی کے اغوا کی رچی سازش، بی جے پی نے پارٹی سے نکالا

Hamari Duniya

پاکستان میں جمعہ کو بڑے فیصلے کی روایت برقرار،پاکستان میں کہرام

Hamari Duniya

خون عطیہ نیک عمل، سبھی کو آگے آنے کی ضرورت

Hamari Duniya