March 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا، افریقی یونین کے اجلاس سے اسرائیل کو باہر نکال دیا گیا

Israel Delegation

جوہانسبرگ،19فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ایتھوپیا میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس سے اسرائیلی وفد کو باہر نکال دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کانفرنس کے ادیس ابابا میں ہونے والے افتتاحی اجلاس سے باہر نکالا گیا ہے۔
اسرائیلی وفد کو مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کے بعد 2021ءمیں افریقی یونین میں مبصر کا درجہ حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ علاقہ میں مزید بستیاں بسانے کا اعلان کیا ہے۔جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اس وقت اسرائیل کو تنقید کا سامنا ہے۔امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا کہ اسرائیل ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جو دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ بنے۔جبکہ سعودی عرب نے بھی اسرائیلی اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

Related posts

محترمہ شیفالی شرن نے پریس انفارمیشن بیورو میں پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Hamari Duniya

دہلی نیا ئے یاترا کجریوال اور بی جے پی حکومت کی بدعنوانیوں اور ناکامیوں کوبے نقاب کرے گی

Hamari Duniya

آدھی رات کوامت شاہ کی پولس نے ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کیا کیا کہ نہیں رک رہے ہیں آنسو، سپریم کورٹ دہلی پولس پر برہم

Hamari Duniya