24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

زلزلے کے بہانے انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے سے متعلق ترک صدر اردغان کا بڑا اعلان

Recep Tayyip Erdoğan

انقرہ،02مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ موخر کرنے کا نہیں سوچ رہے۔ انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق صدر طیب اردغان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت زلزلے کے بہانے صدارتی، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کے باوجود صدارتی، پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ صدر اردغان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی، پارلیمانی انتخابات کےلئے تجویز کردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں گزشتہ مہینے تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 45ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی جانیں گنوادیں۔ اورکئی بلین ڈالرکا ترکی کو نقصان پہنچا ہے۔جس کی وجہ سے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی بازآبادکاری میں مصروف ہے جس کی وجہ سے مجوزہ 14مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کردیا جائے گی۔ لیکن صدر اردغان نے اب ان قیاس آرائیوں پر لگام لگادیا ہے۔

Related posts

دہلی کو ملا نیا وزیر،کیجریوال کابینہ میں شامل ہوئے راج کمار آنند

Hamari Duniya

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کوشدید دھچکا، خطاب لائیو دکھانے پر پابندی

Hamari Duniya

امارت شرعیہ: ترقی کی طرف بڑھتے قدم

Hamari Duniya