27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کوشدید دھچکا، خطاب لائیو دکھانے پر پابندی

Imran Khan

اسلام آباد:عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سے ہی ان پر شکنجے کستے جارہے ہیں۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔پیمرا کا الزام ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اداروں اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کے مطابق عمران خان کے بیان پر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے حت پابندی لگائی گئی ہے۔پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 صفحات پر مشتمل نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔عمران خان امن عامہ کو خراب کر رہے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کا خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس میں فیصلے کے خلاف ہے، ان کی تقریروں کا مواد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے، عمران خان کے خطاب پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔پیمرا کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی صرف ریکارڈ کی گئی تقاریر نشر کی جاسکیں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ریکارڈ شدہ خطاب موثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related posts

بھارت کو دشمن سمجھنے والے طالبان کے منہ پر زور دار طمانچہ ،افغانستان کوبلا تعطل انسانی امدادجاری، 13ویں کھیپ بھیجی گئی

Hamari Duniya

ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس میں اپنی نوعیت کی مرحلہ 3 کلینیکل آزمائش

لال سنگھ چڈھا کے باکس آفس پر فلاپ ہونے سے مایوس عامر خان نے مانگی معافی

Hamari Duniya