26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

ایسٹ ویسٹ پبلک اسکول، شاہ آباد گیٹ میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، سائنس، آرٹ اور کرافٹ نمائش میں اپنے جوہر دکھائے

East West Public school

زھد آزاد جھنڈانگری

جھنڈا نگر، 17 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ ایسٹ ویسٹ پبلک اسکول، شاہ آباد گیٹ میں بچوں نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا، سائنس، آرٹ اور کرافٹ نمائش میں کیااسکول کے بچوں نے کالج کے میدان میں چڑیاگھر (اینمل زو) بھی بنایا تھا۔
بچوں کے سرپرستوں، اور نمائش دیکھنے آئے ہوئے مہمانان نے کھلے دل سے بچوں کی ذہانت کوسراہا-مہمانان خصوصی انجینئر اطہر اللہ خاں، مصطفیٰ علی خان، اسٹیٹ بنک کے افسر سید شعیب میاں، سینئر صحافی مظفر اللہ خاں نے بہت دلچسپی سے تمام ماڈل دیکھے اور کلمات تحسین سے بچوں ،اسٹاف اور اسکول ڈائریکٹر انوار اللہ خاں ایڈوکیٹ کو نوازا۔

East West Public school

نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر انوار اللہ خاں نے صبح 10.30 بجے کیا درجہ 8کے طالب علم تنظیم نے ایسا چلتا پھرتا روبوٹ بنایا جو سب کو بہت پسند آیا-کئی بچوں کے ماڈل اپنی خصوصیات کو بجلی سے حرکت کر کے ظاہر کر رہے تھے-بچوں نے آرائشی اشیاء اتنی دیدہ زیب بنائی تھیں کہ ایسا لگتا تھا معروف کمپنیوں کی مصنوعات ہوں – معروف شاعر اور منفرد لہجہ کے ناظم شکیل غوث حفظہ اللہ نے بچوں کی بہترین کارکردگی کا مشاہدہ کر کے اسکول کی تعلیم کے معیار اور تربیت کو سراہا۔

East West Public school

انجنئیر اطہر اللہ خاں نے بچوں کے درخشاں مستقبل کی ڈھیروں دعائیں دیں، مصطفیٰ علی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول نے وہ جوہر بچوں میں سرائیت کر دئے ہیں کہ وہ خود کے ہنر سے روزگار پیدا کر سکتے ہیں – ایس بی آئی کے سئنیرافسر سید شعیب میاں نے کہا کہ یہ بچے کل قوم کا نام اپنی ہنر مندی سے روشن کریں گے-ان میں سے ہی کوئی مشہور سائنسداں بنے گا، کوئی تاجر اور کوئی صنعت کار – پروگرام کو کامیاب بنانے میں نیر جہاں،عرشی مسعود، عالمہ، الصباح، مجاہد سر،منصف سر، اقرا کا اہم رول رہا، پرنسپل نیوفر خان نے، مہمان خصوصی اور بچوں کے سرپرستوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ یہ اہم اطلاع محترم مظفر اللہ خاں نے دی ہے آپ سہارا اردو گورکھپور کے سابق ایڈیٹر رہے ہیں۔

Related posts

ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پرہوگی بات

Hamari Duniya

‘آل نیپال مسابقة القرآن’میں اول ،دوم اور سوم پوزیش حاصل کرنے والے بامراد طلبہ و طالبات کو جمعیة علماء نیپال کی مبارکباد

Hamari Duniya

سعودی عرب نے افغانستان کی امدادکیلئے خزانہ کا منہ کھول دیا

Hamari Duniya