31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

اس غیر مسلم اکثریتی ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

Nepal Muslims

کٹھمنڈو ، 03 جون (ایچ ڈی نیوز

نیپال میں ہندووں اور بدھ مت کے پیروکاروں کی آبادی میں بالترتیب 0.15 اور 0.79 فیصد کمی ہوئی جبکہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی آبادی میں بالترتیب 0.69 اور 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

نیپال کے قومی شماریات کے دفتر نے جمعہ کی رات 2021 کے لیے مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق نیپال میں ہندووں کی آبادی 81.19 فیصد ہے۔ ہندووں اور بودھوں کی آبادی میں کچھ کمی آئی ہے۔ نیپال میں بودھ 8.21 فیصد ، مسلمان 5.09، کرانتا 3.17 اور عیسائی 1.76 فیصد ہیں۔ 2011 کی مردم شماری میں 81.34 فیصد ہندو اور 09 فیصد بودھ تھے۔ نیپال کی کل آبادی 2.91 کروڑ 64 ہزار 578 ہے۔

تازہ ترین مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق، نیپال میں پہاڑی برہمن 11.29 فیصد ، ماگر 6.9، تھارو 6.2، تمانگ 5.62، وشوکرما 5.04، یادو 4.21، رائے 2.2، پریار 1.94، گرونگ 1.86،ٹھاکری 1.7، 1.5مجار1.55، تیلی1.48، لمبو1.42، چمار1.35، کشواہا1.22فیصدی ہیں۔

نیپال کی کل آبادی کا 44.86 فیصد کی مادری زبان نیپالی ہے۔ میتھلی 11.04 فیصد ، بھوجپوری 6.24، تھارو 5.88، تمانگ 4.88، بجیکا 3.89، درگا 2.96، نیواری 2.96، مگر دھوت 2.78 فیصد ہے۔صرف 23 لوگوں کی مادری زبان کوسندا ہے۔

Related posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کب ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

Hamari Duniya

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہرطرف موت اور تباہی کی دھمکی دے دی

Hamari Duniya

بھارت اور اپنے لئے کس ملک کو سب سے بڑا خطرہ مانتا ہے امریکہ، امریکی مانڈر نے بتایا

Hamari Duniya