16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

ملک بھر میں مسلمانوں کی قیادت کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ تیار

IUML
انڈین یونین مسلم لیگ کا مرکزی دفتر ،،قائد ملت سینٹر“کی کاغذی کارروائی مکمل

نئی دہلی ،17فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

الحمد اللہ آج کا دن انڈین یونین مسلم لیگ کے لیے تاریخی ہے۔ملک کی راجدھانی دہلی میں مرکزی دفتر ”قائد ملت سینٹر “کی کاغذی کارروائی مکمل ہوئی اور رجسٹری بھی ہوگئی ہے۔یہ مرکزی دفتر گولچا سنیما ہال کے سامنے دریا گنج میں 86نمبر ہے۔یہ ہم سب اور شمالی ہند والوں کےلئے بہت ہی خوشی اور مسرت بھرا لمحہ ہے ۔پارٹی ساﺅتھ انڈیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ،فی الحال پارٹی کے چار ممبران پارلیمنٹ ہیں ۔ماضی کی طرح شمالی ہند میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دہلی میں با ضابطہ مرکزی دفتر کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔اب پارٹی شمالی ہند میں بھی ساﺅتھ انڈیا کی طرز پر کام کوتوسیع دیتے ہوئے مسلمانوں اورپسماندہ عوام کی آواز بننے اور نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار پارٹی کے سرپرست اعلیٰ صادق علی تھنگل نے رجسٹری پر دستخط کرنے کے بعد کیا۔رجسٹری کے بعد اجتماعی دعاءکا اہتمام کیا گیا ۔

IUML

دہلی پردیش کے صدرمولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ ”اس مرکزی دفتر کا نام ”قائد ملت سینٹر “رکھا گیا ہے تاکہ یہ دفتر حقیقت میں مسلمانوں کی قیادت کرنے کے لائق ہوجائے ۔جس طرح قائد ملت محمد اسماعیل صاحب نے آزادی کے بعد ڈرے سہمے مسلمانوں کی قیادت کا فریضہ انجام دیااور انہیں سر اٹھا کر اپنی قیادت اور سیاست کادرس دیاآج ایک بار پھر ملک بھر میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کی سیاست ہورہی ہے ،ایسے حالات میں انڈین یونین مسلم لیگ کا فرض ہے کہ وہ مسلمانوں کی آواز بن کر سیاست کی افق پر پہنچ کر مسلمانوں کے اندر نئے جوش اور جذبہ پیدا کرے اور مسلمانوں کو سر اٹھا کر بلا خوف و خطر اپنی سیاسی طاقت سے ملک کی خدمت کرنے کا موقع عطا کرے۔آمین ۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر پروفیسرقادر محی الدین سمیت تمام ممبران پارلیمنٹ ،ای ۔ٹی محمد بشیر ،عبدالصمد صمدانی ،کنہالی کٹی،پی وی عبدالوہاب،کے نواز غنی،نیشنل جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی،نائب صدر و سنیئر رکن معین الدین انصاری، جنرل سکرےٹری شےخ فےصل حسن،میڈیا انچارج فلاح الدین فلاحی،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،مفتی فےروز الدین مظاہری،، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف ،نورشمس،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی اور دیگر افراد شامل ہوئے۔

Related posts

آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کی حصہ داری کویقینی بنایاجائے

Hamari Duniya

شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے کا موقع ملنا بہت ہی خوشی کا مقام ہے

Hamari Duniya

ملک میں ظلم و استحصال کے خاتمے کے عزم کے ساتھ جماعت اسلامی ہند کے سہ روزہ کل ہند اجتماع ارکان کا اختتام

Hamari Duniya