32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

دہلی:پانی ضائع کرنے پر دو ہزار روپے جرمانہ: آبی وزیر آتشی

شدید گرمی کے درمیان پانی کی قلت پر بڑا فیصلہ ،ملک کی مختلف ریاستوں میں شدت کی گر کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری:

نئی دہلی، 29 مئی(ایچ ڈی نیوز) دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں شدت کی گر کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔راجستھان میں 122افراد کی ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، اسی کے پیش نظر دارالحکومت دہلی کی عآپ سرکار نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ پانی کو ضائع کرنے پر کم از کم دوہزار روپے کا جرمانہ عاید کیا جایے گا۔دہلی حکومت کی آبی وزیر آتشی نے شدید گرمی کے درمیان پانی کی قلت پر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب پانی کے ضیاع پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ آتشی نے آج دہلی جل بورڈ کوہدایات جاری کی ہیں۔ آتشی نے واٹر بورڈ کو کل یعنی جمعرات سے 200 ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ٹیمیں پانی ضائع کرنے والوں پر 2000 روپے جرمانہ عائد کریں گی۔ دہلی حکومت نے یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا ہے کہ لوگ اس شدید گرمی میں پانی ضائع نہ کریں اور ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال نہ کریں۔

Related posts

Rahul Gandhi خواتین کے خلاف جرائم پر راہل گاندھی دلبرداشتہ، ہم ایک معاشرے کے طور پر کس طرف جارہے ہیں؟

Hamari Duniya

مرکزی حکومت 3 سال سے نہیں کررہی تھی مرکزی حج کمیٹی کی تشکیل، سپریم کورٹ کا الٹی میٹم

Hamari Duniya

کنیا کماری میں سادھنا سے نمودار ہوئے نئے عزائم

Hamari Duniya