نئی دہلی(محمد خان ایچ ڈی نیوز)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدرکلیم الحفیظ نے ہوٹل ریورویو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے۔ انہوں کہا کہ عام آدمی پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال جس ایجوکیشن ماڈل کو دنیا کا سب سے بہترین ماڈل بتاتے ہیں وہ دراصل سنگھی اور فرقہ پرست غریب دلت اور مسلم مخالف ماڈل ہے جس میں سماج کے پسماندہ لوگوں اور خاص طور پر دلت اور مسلمانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
کلیم الحفیظ نے پریس کانفرنس کے دوران وہ ویڈیو کلپ بھی میڈیا کو دکھایا جس میں وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ اور اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے مسلم، دلت علاقوں میں 250 سے زیادہ اسکول قائم کرنے کا وعدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس پروجیکٹ پر کام بھی شروع ہوگیا تھا، جس میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 16 اسکولوں کو قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ جس کے بعد اسکول کی عمارت کے لئے بلڈنگ، پرنسپلوں کی تقرریری اور اساتذہ کی بھی تقرری ہوچکی تھی لیکن اچانک کے اروند کیجریوال کا فون آتا ہے اور اس پروجیکٹ کو بند کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کس کے کہنے پر اس پروجیکٹ کو بند کیا گیا۔ ان کا صاف اشارہ آر ایس ایس کی جانب تھا۔
انہوں نے عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو سب سے بڑا فرقہ پرست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کام بی جے پی نہیں کرسکتی ہے اور اروند کیجریوال کررہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی کرنسی پر گاندھی جی کی جگہ مورتیوں کی تصویر شائع کرنے کے مطابق پر بھی کیجریوال کی نتقید کی۔
انہوں نے اروند کیجریوال پر ڈاکٹر امبیڈکر اور شہید بھگت سنگھ کو لے کر بھی ڈھونگ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ڈاکٹر امیڈکر کے نام پرکیجریوال دلتوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ ووٹ لینے کے بعد دھوکا دینا عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال اینڈ کمپنی کی فطرت ہے اور سچائی یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی نہیں چاہتی کہ غریب دلت مسلمان تعلیم یافتہ ہوں اور ترقی کریں۔
پریس کانفرنس کے دوران حصہ داری مورچہ میں شامل ہوئی وارڈ 218سندر نگری سے امیدوارمحترمہ چترا شالنی کو مجلس کی جانب سے اپنانے کا اعلان کیا گیا۔ ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ چتراشالنی ہماری امید وار ہے ہم نہ صرف ان کی حمایت کریں گے بلکہ تشہیر کے ذریعہ ان کوکامیاب بنانے کا بھی کام کریں گے۔ مجلس نے ہمیشہ پسماندہ دلت غریب مسلمان کی آواز اٹھانے کا کام کیا مجلس آج بھی اس عزم پر قایم ہے۔