29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی فساد: کیا سلیم ملک کو ملے گی ضمانت، دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس

Delhi High c

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی ہائی کورٹ نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں تشدد کی منصوبہ بندی کرنے کے ملزم سلیم ملک عرف منا کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس مکتا گپتا کی سربراہی والی بنچ نے سلیم ملک کی ضمانت کی عرضی کو دہلی تشدد کے دیگر معاملات کی سماعت کرنے والی بنچ کو بھیج دیا۔ جسٹس سدھارتھ مردول کی قیادت والی بنچ ان معاملات کی سماعت کر رہی ہے۔
6 اکتوبر کو کڑکڑڈوما کورٹ نے سلیم ملک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ سلیم ملک نے کڑکڑڈوما کورٹ کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سلیم ملک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چاند باغ میں ہونے والے مظاہروں کا مرکزی منتظم ہونے کا الزام ہے۔ تشدد سب سے پہلے چاند باغ میں شروع ہوا۔ ہیڈ کانسٹیبل رتن لال پر چاند باغ میں ہی حملہ کیا گیا جس میں ان کی موت ہو گئی۔
سماعت کے دوران سلیم ملک کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ بلال انور خان نے بتایا کہ ملزم کو 25 جون 2020 کو منڈولی جیل سے تشدد کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر وہی الزامات تھے جن میں وہ پہلے ہی جیل میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلیم ملک نہ تو شریک کار ہیں اور نہ ہی سہولت کار۔ ان کے خلاف الزامات اتنے سنگین نہیں ہیں جتنے دوسرے ملزمان پر ہیں۔

Related posts

یوکرینی صدر کا ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار،امریکی صدر ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آگیا

Hamari Duniya

ایم سی ڈی الیکشن کا اعلان :ایک مرحلے میں ہوگی 250 سیٹوں پر ووٹنگ

Hamari Duniya

ملک میں نفرت کے خاتمہ کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ، مسلم دانشوروں کے پروگرام میں وزیر داخلہ امت شاہ کے پرنسپل سکریٹری کی شرکت

Hamari Duniya