27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

وہاٹس ایپ نے بھارت میں 26.85لاکھ اکاونٹ پر لگائی پابندی،ان لاک کرنے کا ہے یہ طریقہ

WhatsApp Banned

نئی دہلی: انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ نے ستمبر کے مہینے میں ہندوستان میں لاکھوں اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردیہے۔ پلیٹ فارم پرستمبر میں 26.85 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی گئی۔ کمپنی نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ وہاٹس ایپ نے بتایاکہ بند کئے گئے اکاؤنٹس میں سے تقریباً 8.72 صارفین کی جانب سے کئی گئی شکایت سے پہلے ہی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اگست کے مقابلے ستمبر میںجن اکاو¿نٹس کو بین کیاگیا ہے ان کی تعداد15فیصد سے زیادہ ہے۔ اگست میں وہاٹس ایپ نے23.28لاکھ اکاو¿نٹس کو بین کیا تھا۔ وہاٹس ایپ ہرمہینے اپنے پلیٹ فارم پر مشتبہ اکاؤنٹس بین کرتا ہے۔
اس کی معلومات کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ’ یوزر سیفٹی رپورٹ‘ میں دی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ،یکم ستمبر 2022 سے 30 ستمبر 2022 کے درمیان وہاٹس ایپ پر 26.85 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس میں سے 8.72 لاکھ اکاو¿نٹس کو کسی صارف کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ہندوستانی اکاو¿نٹس کی شناخت +91 فون نمبر سے ہوتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں 496 صارفین نے اکاونٹ پر پابندی کی اطلاع تھی۔ رپورٹس کی کل تعداد 666 ہے۔ وہاٹس ایپ پچھلے سال جاری ہونے والے آئی ٹی ریگولیشنز کے بعد سے ہر ماہ ایک بڑی تعداد میں مشکوک اکاو¿نٹس کو ہٹاتا ہے۔
صارفین جن اکاو¿نٹس کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایسے میں کئی مرتبہ کچھ صارفین کے اکاو¿نٹس غلطی سے بند ہو جاتے ہیں۔ ایسے صارفین اپنے وہاٹس ایپ اکاؤنٹ سے پابندی ہٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اس کی جانکاری وہاٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج پر دی ہے، اگر کسی صارف کا اکاو¿نٹ بین ہوگیا ہے، تو اپنے اکاؤنٹ بین ہوگیا ہے، تو اپنے اکاؤنٹ کو اوپن نہیں کرپائے گا۔ وہاٹس ایپ آپ کے اکاو¿نٹ کو اسپیم یا اسکیم میں لپس ہونے کی وجہ سے بین کرسکتا ہے۔اس کے لیے آپ کو

 https://www.whatsapp.com/contact/

صفحہ پر جا کر پابندی ختم کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔ درخواست کے بعد، 6 ہندسوں کا رجسٹریشن کوڈ آپ کے فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا ، جسے آپ کو انٹر کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ جائزہ کے لیے اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔

Related posts

اب اس معاملے میں مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لئے سپریم کورٹ پہنچی جمعیۃ علمائ ہند

Hamari Duniya

یوم جمہوریہ ہمارے علماء اور بزرگوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد دلاتا، جامعہ سلفیہ بنارس میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

Hamari Duniya

بلڈوزر کی سیاست پر نکیل لگانے کے لئے جمعیةعلماءہند پہنچی سپریم کورٹ 

Hamari Duniya