October 19, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی میں جمنا کی طغیانی میں کمی، آئی ٹی او پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال

ITO

نئی دہلی18جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔

جمنا کی آبی سطح میں کمی آنے کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی کے سب سے مصروف چوراہوں میں سے ایک آئی ٹی او پر گاڑیوں کی آمد و رفت عام دنوں کی طرح بحال ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو جمنا ندی کی آبی سطح 205.71 میٹر تک گر گئی، تاہم یہ اب بھی خطرے کے نشان 205.33 سے اوپر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کی صبح 11 بجے جمنا کی آبی سطح میں معمولی اضافہ ہوا تھا اور یہ 205.80 میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ ندی کے ارد گرد کے علاقوں میں پانی کم ہو گیا ہے اور جو سڑکیں پوری طرح پانی میں ڈوب گئی تھیں، ان پر بھی ٹریفک بحال کیا جا رہا ہے۔
دہلی کی وزیر آتشی نے بتایا کہ آئی ٹی او پر ٹریفک ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ”یہ اطلاع دیتے وقت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئی ٹی اور پر ٹریفک معمول پر آ گیا ہے۔“دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیر آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس کے دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔
کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ”وزیر آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب تمام واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈی جے بی (دہلی جل بورڈ) نے بہت محنت کی، ڈی جے بی کا شکریہ۔“

Related posts

طالبہ پرتیزاب حملہ: کلیدی ملزم اورمتاثرہ دوست تھے،تین گرفتار  

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد

Hamari Duniya

ساتھی پریوار کے زیر اہتمام اوکھلا میں حوصلہ افزائی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya