April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

رونالڈ نے سعودی کلب النصر چھوڑنے سے متعلق دیا بڑا بیان

Cristiano Ronaldo

ریاض،18جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
فٹ بال سٹار رونالڈو نے’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ کلب کو چھوڑنے کے بعد دسمبر میں دو یا اڑھائی برس کے معاہدے کے لیے سعودی کلب ” النصر“ کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ رونالڈو نے اب کہا ہے کہ میں نے دیگر بہترین کھلاڑیوں کے لیے سعودی ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے بھی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا میرے سعودی عرب آنے سے دیگر عالمی کھلاڑی بھی اس صحرائی ملک میں آنے پر توجہ دیں گے۔
38 سالہ پرتگال کے کپتان نے پیر کے روز پری سیزن فرینڈلی میں سیلٹا ویگو کے خلاف النصر کی کی پانچ کے مقابلے میں صفر گول سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر یورپی لیگز زوال کا شکار ہیں۔ای ایس پی این سے بات کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا مجھے سو فیصد یقین ہے کہ میں کسی یورپی کلب میں واپس نہیں جاؤں گا۔ میں 38 سال کا ہوں۔ یورپی فٹ بال نے بہت زیادہ معیار کھو دیا ہے۔ یورپ میں واحد درست اور اب بھی اچھا کام پریمیئر لیگ کر رہی ہے۔ یہ باقی تمام لیگوں سے آگے ہے۔
خیال رہے رونالڈو کے دیرینہ حریف میسی کو بھی سعودی عرب منتقل ہونے کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ تاہم ارجنٹائن کے ورلڈ کپ کے فاتح میسی نے ایم ایل ایس سائیڈ انٹر میامی کے ساتھ 2025 تک کا ایک معاہدہ کرلیا۔ رونالڈو نے کہا ہے کہ کہ سعودی لیگ ایم ایل ایس سے بہتر ہے۔ اب تمام کھلاڑی یہاں آ رہے ہیں، ایک سال میں مزید ٹاپ کھلاڑی سعودی عرب آئیں گے۔کئی ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے سعودی لیگ میں رونالڈو کی پیروی کی ہے۔ جن میں ریال میڈرڈ سے بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما اور چیلسی سے این گولو کانٹے شامل ہیں۔

Related posts

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میں چھکے لگانے کا دلچسپ ریکارڈ بن گیا

Hamari Duniya

نیدرلینڈز میں بھی دہشت گرد نے مظاہرے کے دوران قرآن پھاڑ دیا

Hamari Duniya

شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی کامیاب ترین فلم کے 22 سال مکمل

Hamari Duniya