نئی دہلی:ساتھی پریوار کے زیر اہتمام دسویں اور بارہویں کلاس کے ٹاپر کی حوصلہ افزائی کے لئے ہوٹل ریوروویو ابوالفضل،جامعہ نگر اوکھلا میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس میں معصوم رضا آئی آر ایس،پروفیسر زین العابدین جعفری ،جناب ابرار احمد مکّی،نور نواز خان ڈائریکٹر ہند گرو اکیڈمی ،عبداللہ حسین،انجینئر جابر عالم سیوا فاو¿نڈیشن ،ہدایت اللہ جینٹل، آئین صدیقی وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
مقررین نے کہا کہ آج کے پ±ر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے۔دنیا کا کوئی بھی نظام علم کے بغیر نامکمل ہے ،کوئی بھی قوم علم کے بغیر عزت حاصل نہیں کر سکتی اچھی تعلیم وتربیت ہی میں قوم وملت کی ترقی و خوشحالی منحصر ہے۔اور منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے تعلیم کےساتھ ساتھ سخت محنت ولگن ضروری ہے تبھی کامیابی ممکن ہے۔تقریب میں دسویں اور بارہویں جماعت میں اعلی نمبرات حاصل کرنے والے ہونہار بچوں کی مومنٹو اور سرٹیفیکٹ سے حوصلہ افزائی کی گئی۔اخیر میں شاہد رضا صدر ساتھی پریوار سبھی مہمانوں اور طلبہ وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔نظامت کے فرائض محمود انور نے انجام دیئے۔