9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
دہلی

طالبہ پرتیزاب حملہ: کلیدی ملزم اورمتاثرہ دوست تھے،تین گرفتار  

نئی دہلی ،15دسمبر(ایچ ڈی نیو)

دہلی میں سترہ سالہ طالبہ پر ہوئے تیزاب حملے میں دہلی پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملزمین نے آن لائن فلپ کارٹ سے تیزاب خریدا اور منصوبے کے مطابق طالبہ پر پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ اور ملزم اروڑ دونوں دوست تھے کچھ دن قبل بریک کے بعد ملزم نےاس واردات کو انجام دیا ہے ۔دوسری جانب تیزاب فروخت پر عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود اتنی آسانی سے تیزاب کی دستیابی نے پولیس اور انتظامیہ پر سوال کھڑے کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو دہلی کے دوارکا کے موہن گارڈن میں دو بہنیں سکول جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی ۔ اس دوران بائک پر آئے دو نوجوان نے طالبہ پر حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے اس معاملے میں کلیدی ملزم سچن اروڑہ،اس کے دو دستوں ہرشت اگروال اور وریندر سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسپیشل پولیس کمشنر ساگر پریت نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ ملزمین آن لائن فلپ کارٹ تیزاب خریدا تھا،ابھی کمپنی کا اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔پولیس کے مطابق کلیدی ملزم سچن اروڑہ اور متاثرہ طالبہ کچھ دن پہلے دوست تھے ،دونوں کا بریک اپ ہونے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم لڑکی کا پڑوسی ہے۔

Related posts

میوات میں فرقہ وارانہ فساد ہنگامی صورت حال کا نتیجہ نہیں بلکہ منظم تحریک کا حصہ: جمعیۃ علمائ ہند

Hamari Duniya

بلقیس بانو کےس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی قابل مذمت:شاہد علی ایڈوکیٹ

Hamari Duniya

دہلی میں آج بجے گا ایم سی ڈی الیکشن کا بگل

Hamari Duniya