29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس صدر دیویندر یادو کی انتخابی مہم شباب پر،ایک دن پانچ ریلیوں سے خطاب، لوگوں میں جوش وخروش

Devendra Yadav

وقت آگیا ہے کہ دہلی کے لوگ کجریوال کی 11 سال کی بدعنوان حکومت کا خاتمہ کردیں
بادلی کے ’آپ‘ ایم ایل اے نے علاقے کی ترقی کےلئے کچھ نہیں کیا، اب جب وہ ووٹ مانگنے آئے تو پوچھنا کہ وہ پچھلے 5 سالوں سے کہاں تھے:دیویندر یادو
نئی دہلی، 19 جنوری(محمدخان)۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار دیویندر یادو نے آج 19 جنوری 2025 کو اپنی انتخابی مہم میں 5 انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا اور عوامی رابطہ مہم کے ایک حصے کے طور پر لوگوں سے بات چیت کی۔ اسمبلی حلقہ میں گھر گھر جا کر انہوں نے اروند کیجریوال حکومت کے گزشتہ 11 سالوں میں غلط حکمرانی کی وجہ سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی جانکاری لی اور عوام کو یقین دلایا کہ 5 فروری کے بعد کانگریس کی حکومت بنے گی۔ دہلی میں حکومت بننے کے بعد آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔
عوامی رابطہ مہم کے تحت دیویندر یادو نے 12 بجے ایم سی ڈی کالونی، سمے پور میں پہلا جلسہ، دوسرا جلسہ ایک بجے لباس پور، تیسرا جلسہ 3 بجے 40 فٹ روڈ، رانا پارک، چوتھا جلسہ 4 بجے سٹریٹ نمبر 4، کے بلاک، سوروپ نگر، اور پانچویں جلسہ عام کا اہتمام شام 5 بجے یادو مارکیٹ، سوروپ نگر میں کیا اور وہاں موجود سینکڑوں کارکنوں اور اہل علاقہ سے خطاب کیا۔

Devendra Yadav

دیویندر یادو نے کہا کہ آپ کی حمایت سے حکومت بنانے کے بعد کانگریس پارٹی ایک بار پھر اپنی شیلا دکشت جی کی 15 سالہ حکومت کی ترقی کی تاریخ کو دہرائے گی۔ دہلی کے عوام کے وہ حقوق بحال ہوں گے جو پچھلے 11 سالوں میں بدعنوان اور غیر فعال اروند کیجریوال حکومت نے چھین لیے ہیں۔ ہر دہلی والے کے صحت کے حق کے تحت ہم 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس یقینی بنائیں گے، خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دیں گے، نوجوانوں کو 8500 روپے دے کر ان کی پہلی نوکری یقینی بنائیں گے۔ جلسہ عام میں موجود ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے بدلی میں کئے گئے کاموں کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے، انہوں نے اپنے ذریعہ کئے گئے کاموں کو آگے لے جانے کا کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے لڑ کر غریب عوام کو تباہی سے بچایا ہے۔ ایم ایل اے رہتے ہوئے انہوں نے بزرگوں کی پنشن اور ہر گھر تک راشن پہنچانے کے لیے راشن کارڈ بنائے ،لیکن راشن بند کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت نے راشن کارڈ بنانا بھی بند کر دیا۔ میں نے سیوریج لائنیں بچھائی تھیں۔ جیسے ہی میں دوبارہ ایم ایل اے بنوں گا یہاں کے پینے کے پانی، نکاسی اور سیوریج کے مسائل کو ختم کروں گا۔

Devendra Yadav
ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ مہنگانی مکتی یوجنا کے تحت دہلی کے ہر غریب اور ضرورت مند کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر اور ایک راشن کٹ دیا جائے گا جس میں چاول، چینی، تیل، دالیں اور چائے کی پتی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دہلی کے لوگوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دے کر مزید فائدہ دے گی، کیونکہ کیجریوال کے 200 یونٹ بجلی میں ایک فراڈ چھپا ہوا ہے، جس میں جیسے ہی200یونٹ سے 1 یونٹ بڑھتا ہے، بل ڈبل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے دہلی کے غریب اور کچی آبادیوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ بادلی کے موجودہ ایم ایل اے نے اپنے دور میں علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولیات کے لیے کچھ نہیں کیا، اب جب وہ آپ کے علاقے میں ووٹ مانگنے آئیں تو ضرور پوچھیں گے کہ وہ گزشتہ 5 سے کہاں تھے؟

Related posts

دہلی وقف بورڈ کی 123جائیدادیں بورڈ اور مسلمانوں کے پاس رہیں گی، انہیں کوئی نہیں لے سکتا،ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Hamari Duniya

مساجد صرف نماز کی ادائیگی کے لیے نہیں ، دینی تعلیم کا فروغ بھی ضروری : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

سیلاب متاثرین کو امدادی رقم نہ ملنے پر چیف سکریٹری پر شدیدبرہم، ابھی تک صرف اتنے ہی لوگوں کو کیوں ملی امدادی رقم

Hamari Duniya