ڈاکٹرکلام نے خود کو زمانے کیلئے مفید بنایا تولوگ ان کے گرویدہ ہوگئے، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی یاد میں وطن سماچار گروپ کی طرف سے تاریخی پروگرام کا اہتمام ، متعدد شخصیات ’وطن کے رتن ایوارڈز:2023ـ‘ سے سرفراز
نئی دہلی 16؍اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
میزائل مین بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی یاد میں وطن سماچار گروپ کی طرف سے دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں مشہورصحافی وسینئردفاعی معاملوں کے جانکار قمرآغا، جامعہ کوپریٹیوبینک کے چیئرمین مرزا قمرالحسن بیگ ،آل انڈیایو نانی طبی کا نگریس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان،سینئر سماجی خدمتگارڈاکٹر محمد تا ج الدین انصاری ، سماجی وفلاحی کارکن محمود خان،سینئر سماجی کارکن محمد طاہر صدیقی ،ڈاکٹر زبید الرحمان بھائی(ببن میاں )نے بہ طور خاص شر کت کی ۔کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر آغانے کہاکہ ڈاکٹر کلام نے اپنی زندگی میں محنت و مشقت کی ، تبھی وہ آگے بڑھے ، ڈاکٹر کلام نے جو ویژن اور نظریہ دیا تھا ،اس پر ہم عمل کر کے ہندوستان کو آگے لے جاسکتے ہیں۔ قمر آغانے مزید کہاکہ جو قومیں حکومت پر منحصر ہوتی ہیں ، وہ کبھی ترقی نہیں کرپاتی ہیں، اسی لئے ریزرویشن اور سرکاری اسکیموںو فنڈ پر توجہ سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم آج دلتوں،آدیواسیوں کی حالت دیکھیں سوائے چند لوگوں کے کتنے لوگوں کا بھلا ہوا ۔ ضروری ہے کہ قوم وملت کے لوگ اپنا فلاحی ایجنڈہ خود طے کریں اور اسے آگے بڑھائیں ۔
مرزا قمر الحسن بیگ نے کہاکہ ڈاکٹر کلام صاحب ایک امام کے بیٹے تھے ، اسکے باوجود انہوں نے جو عزت و ترقی کی وہ بیحد قابل ستائش ہے ۔انہوں نے افسوس کیساتھ کہاکہ موجودہ وقت میں ہم مذہبی تو ہو رہے ہیں ، لیکن انسانی تقاضوں کو بھولتے جارہے ہیں اور انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے ، جبکہ کوشش یہ کرنی ہے کہ ہم سے کسی کی دلآزاری نہ ہو اور کسی کے دل کو توڑنے والا کام نہ کریں ، ہم سب لوگ پیار ومحبت کیساتھ رہیںاور ملک کو اونچائیوں تک لیکر جائیں ۔جامعہ کوآپریٹیوبینک کے چیئرمین نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کو سہارا دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم کمیونٹی سطح پر اچھا کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تب تک ہماری کوئی قدر نہیں ہوگی ۔ اس لئے ہمیں ملک کیلئے مفید بننا ہے ۔
ڈاکٹر محمد تاج الدین انصاری نے اپنی گفتگو میں کہاکہ ڈاکٹر کلام صاحب نے جو عظیم خدمات انجام دی ہیں ، اُن سے ہمیں سبق لینا چاہئے ، ضروری ہے کہ ہم اپنی گلی، محلوں میں تعلیمی ادارے قائم کریںاور بالخصوص نئی نسل کی بہتر تربیت کریں ۔ محمد طاہر صدیقی کا کہناتھا کہ ہمیں سماج سے برائیوں کو ختم کر نے کی ضرورت ہے ، کیو نکہ تبھی ہم ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں ،ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سبھی کوملکرہندوستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر نا ہوگا ، سبھی کی عزت کر نی ہوگی ، تبھی ایک شاندار سماج کی تشکیل کر سکتے ہیں۔محمدمحمودخان نے ڈاکٹر کلام صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فخر کیساتھ کہاکہ ایک زمین سے جڑے انسان ہندوستان کے اولین شہری بنے اور سائنس کیوجہ سے پوری دنیا میںہندوستان کا نام اونچا کیا ،جبکہ ڈاکٹرکلام صاحب ایک چھوٹے خاندان سے تعلق رکھتے تھے ،لیکن انکی جہد مسلسل کاوشوںاور شدید محنت کے سبب یہ مقام حاصل کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر کلام صاحب کی قو م وملت کیلئے عظیم خدمات ناقابل فراموش ہیں ،انہیں ہمیشہ یاد کیا جائیگا ۔
اس دوران مہمانوں کے ہاتھوںمختلف میدانوں کی نمایاںشخصیات کوشاندار خدمات کے عوض ’وطن کے رتن ایوارڈز:2023ـ‘ سے نوازا گیا جن میں والنٹیئر اگینسٹ ہیٹ کے قومی کنوینر ڈاکٹر معراج حسین ،سپریم کورٹ کی سینئر ایڈوکیٹ سپنا دکشت،امرت ویدا کے فائونڈ کامل عزیزی سعیدی ،ایڈوکیٹ عبیداللہ،محمد فخر امام، سہارا گروپ ،سینئر صحافی محمد مستقیم خان ،اجے پانڈے ، جاوید اشرف، ندھی اوپادھیائے ، چودھری اورنگزیب ، اظہر الدین ، شاداب احمد ، شایان اشکار، ڈاکٹر زبیدالرحمان عرف ببن میاں ، ایڈوکیٹ نتن ودیگر کے نام شامل ہیں ۔ نظامت کے فرائض وطن سماچار کے فائونڈر محمد احمداور ڈاکٹر وبھوکماری نے مشترکہ طورپرانجام دئے ۔پروگرام میںحاجی ظہور اٹیچی والے، محمدامیر راجہ ،حافظ غفران نقشبندی ، زاہد حسین،سوربھ شکلااین ڈی ٹی، سمت دکشت ، انجینئر فیروز مظفر سمیت کافی تعداد میںلوگ موجود رہے۔