34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی میں یوگانند شاستری کی گھر واپسی

Yoganand Shastri

نئی دہلی ، 4 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

کانگریس چھوڑنے والے لیڈر یوگانند شاستری آج ایک بار پھر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ دہلی کانگریس کے انچارج دیپک بابوریا اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر دیویندر یادو نے ان کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔

دہلی میں پارٹی میں شامل ہونے کے بعد شاستری نے کہا کہ یہ ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ کبھی دور نہیں ہوئے ، کیونکہ ہمارے اصول اور عقائد ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دیپک بابوریا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ یوگانند شاستری دہلی حکومت میں وزیر اور دہلی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ 2021 میں ، انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Related posts

ترکی زلزلہ: معمر شخص نے 8 دن تک اپنا پیشاب پی کربچائی جان

Hamari Duniya

بارش نے دہلی والوں کو کیا بے حال ،ان ریاستوں میں اورینج اور یلو الرٹ

Hamari Duniya

انڈیا کی حکومت بنتے ہی جی ایس ٹی پر از سر نو قانون بنایا جائے گا:راہل گاندھی

Hamari Duniya