14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مولانا عبدالعلیم فاروقی کے انتقال پر تعزیتی مجالس کا سلسلہ جاری

مظفرنگر ،شاملی،کاندھلہ، بڈھانہ میں دعائیہ مجالس منعقد:

مظفر نگر/شاملی:4مئ (عظمت اللہ خان/ ایچ ڈی نیوز): جمعیت علماء ہند لکھنؤ کے قومی نائب صدر و سابق جنرل سکریٹری مولانا عبدالعلیم فاروقی کے انتقال پر تعزیتی مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔معروف دینی ادارہ اشاعت الاسلام پانی پت روڈ کیرانہ،جامع مسجد سلیک وہار شاملی،مدرسہ انعام العلوم طبل شاہ روڈ مظفرنگر،مدرسہ سلیمانیہ عید گاہ کاندھلہ اور قصبہ بڈھانہ کے کربلا روڈ پر تعزیتی مجالس کا انعقاد کیا گیا،مجالس میں علمائے کرام، عماءدین شہر، ائمہ حضرات نے شرکت کی اوران کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مولانا فاروقی رحمۃ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور دعائے مغفرت کی۔

تعزیتی اجلاس میں مقررین نے مولانا عبدالعلیم فاروقی رحمۃ کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے تعلیمی اورعلمی، سماجی اور سیاسی میدان میں قوم کی رہنمائی تا حیات فرمائ ۔انہوں نے عظمت صحابہ کے سلسلہ میں کارہائے نمایاں انجام دیے ۔ تعزیت کنندگان میں جمعیت علمائے ہند شاملی کے صدر مولا محمد ساجد، اشاعت الاسلام کے مہتمم مولانا برکت اللّٰہ امینی ،مدرسہ سلیمانیہ عیدگاہ کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی نور الحسن ارشد،ماسٹر سمیع اللہ خان،بڈھانہ شہر صدر حافظ شیر دین، آصف قریشی،مولانا محمد گلزار قاسمی،حافظ مہتاب انصاری، حکیم محمد اختر ، انتظار انصاری ، قاری مبین شاہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Related posts

دینی مکاتب اسلام کے مضبوط قلعےاور شریعت اسلامیہ کے امین وپاسبان: وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya

انتقال پر ملال:مولانا مفتی محمد عباس بجرولوی کی رحلت قوم کا بڑا خسارہ ۔

مولانا مرحوم حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے مجاز بعت اورجمعیت علماءضلع باغبت کے صدر تھے۔:

Hamari Duniya

 المعہدالعلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں دعوتی واصلاحی اجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya