September 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آشرم فلائی اوور پر45 دنوں تک بھول کر نہ جائیں

Ashram Flyover

نئی دہلی،یکم جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
قومی راجدھانی دہلی کا آشرم فلائی اوور آج (اتوار) سے 45 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس دوران لنک روڈ تعمیر کیا جانا ہے۔ اس فلائی اوور کے بند ہونے سے جنوبی اور جنوب مشرقی دہلی آنے اور جانے والی ٹریفک متاثر ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ گاڑیاں صرف مخصوص جگہوں پر کھڑی کریں اور ہسپتالوں، بس اسٹینڈوں، ریلوے اسٹیشنوں یا ہوائی اڈوں تک پہنچنے کے لیے پہلے سے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے آشرم چوک، ڈی این ڈی فلائی اوور، متھرا روڈ اور نوئیڈا سے گزرنے والے کیریج وے کے دونوں طرف آؤٹر رنگ روڈ سے آنے والی ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ اس مدت کے دوران فلائی اوور کے نیچے رنگ روڈ کے دونوں کیریج وے چالو رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے ہفتہ کو کہا تھا- یکم جنوری سے آشرم فلائی اوور اور نئے ڈی این ڈی فلائی اوور کے درمیان لنک روڈ کی تعمیر کی وجہ سے آشرم فلائی اوور کے دونوں کیریج وے بند ہوجائیں گے۔

Related posts

شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

Hamari Duniya

جموں و کشمیر میں کانگریس کو ریاست سے بلاک سطح تک مضبوط کیا جا رہا ہے: سید ناصر حسین

Hamari Duniya

بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے: مولانا سید محمد عثمان سہارنپوری

Hamari Duniya