30.5 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

لکھنؤ(ایچ ڈی نیوز)۔
شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کرشنا نگر کے تحت واقع وقف اچے مرزا نے ضلع انتظامیہ کی مدد سے تقریباً 5 بیگھہ وقف اراضی پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کو قبضہ دلایا۔ صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف مہم وقف زمین پر قابض لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے، غیر قانونی قابضین چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، وزیر اعلیٰ یوگی کی حکومت میں قانون کی حکمرانی قائم ہے۔
ڈبل انجن سرکار کی مدد سے دوگنی رفتار سے کارروائی جاری رہے گی۔
بتا دیں کہ جمعہ کی سہ پہر ضلع اقلیتی بہبود افسر، ریونیو ٹیم نے پولس فورس کے ساتھ مل کر وقف اچے مرزا علال اولاد نمبر-T 987 گاو¿ں اورنگ آباد جاگیر کے کھسرہ نمبر 520 کو قبضے سے آزاد کرایا۔ متولی/ایڈمنسٹریٹر ہاشم عباس ولد مرحوم ظفر عباس کو ہدایت دی گئی کہ وہ قبضہ حاصل کرنے کے بعد وقف اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کو مطلع کریں۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کی آواز بنی رہے گی

Hamari Duniya

یونانی ڈے 2024 اور’یونانی طب:ایک زمین، ایک صحت‘ کے عنوان سے قومی کانفرنس

Hamari Duniya

جمعیة علماءہند کے کارکنا ن ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya